ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

پاکستانی کرنسی وقت کے ساتھ ساتھ

”پاکستانی کرنسی وقت کے ساتھ ساتھ“

از : سید مظہر مشتاق 

 

کرنسی کسی بھی ملک کی شناخت ہوتی ہے۔حالات و واقعات اس پر اچھے برے اثرات مرتّب کرتے ہیں اور اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔

مگر بات اس کی نہیں بلکہ کرنسی کے رنگ اور ڈیزائن  اس ملک کے کلچر اور ثقافت کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔ان کے اہم رہنماؤں اور اہم تاریخی مقامات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی کرنسی نوٹ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہے ہیں،مگر  ڈالر کو دیکھتا ہوں تو وہ  ویسا ہی ہے ،شکل وصورت کی بات کررہا ہوں ورنہ اپنے وزن میں تو خاصا بڑھ گیا ہے

ممکن ہے ایسا نہ ہو۔ اس نے بھی شکل بدلی ہو مگر اپنی کرنسی تو ہوش میں ہی کئی رنگ بدل چکی اور کتنی نے تو ساتھ بھی چھوڑ دیا۔ 

سب سے بڑا  مسئلہ یہ کہ پچھلے دنوں پچھتر کا نوٹ نکال دیا جو اپنے ملک میں ہی اکثر دوکانداروں نے لینے سے انکار کردیا ۔

اب میرے نزدیک غالباًیہی مسئلہ ہوگا کہ اس ہندسے کا پہاڑہ نہ آنے کے سبب اس کے حساب کتاب میں لوگوں کو پریشانی ہورہی ہوگی سو باعث شرمندگی نوٹ بھی روپوش ہوگیا۔

،خیرشہزاد بشیر نے یہ ویب سائٹ متعارف کرا کے خصوصاً نئےلکھاریوں کو ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور اس قدر بڑی اس ویب سائٹ کو چلانا،نبھانا ،نظر رکھنا اور سنبھالنا آسان کام نہیں ۔

ابھی کچھ صحت اور کچھ مصروفیت ہے سوچا اپنی کوئی کہانی ،کالم لگانے سے قبل کچھ پاکستانی کرنسی نوٹ آپ کی نذر کردوں۔ ممکن ہے آپ احباب میں سے ساتھی اس بابت جانتے بھی ہوں  مگر کچھ نے نہ بھی دیکھے ہوں۔

Old Pakistani Currency Notes / پاکستانی کے ابتدائی دور کے کرنسی نوٹ

old Pakistani currency old Pakistani currency
old pakistani currency old pakistani currency old pakistani currency
old Pakistani currency note old Pakistani currency note old Pakistani currency note

دس ،بیس کے جو نوٹ آپ دیکھ رہے ہیں وہاں تک تو ہمارے حالات ٹھیک چل رہے تھے مگر پانچ ہزار کا جو نوٹ آپ کی نظروں کے سامنے ہے بلکہ جیب میں بھی ہوگا،اس کے آنے کے بعد ہمیں خاصا نقصان اٹھانا پڑا ۔

چونکہ اس کے آنے سے مجھے اور آپ کوصرف اتنی تکلیف ہوئی کہ سودا لو تواس کا کھلّا کرانا مشکل مگر اوپر کی کمائی والوں کے لیے راستہ آسان ہوگیااور اپنی کمائی منتقل کرنا بھی آسان ہوگیا۔

ویسے بھی مشاہدے میں یہ بات ہے کہ جس ملک کی کرنسی گرنے لگے تو مہنگائی کا جن بے قابو ہو جاتا ہے جس کو قابو کرنا کسی عامل کے بس میں نہیں ہوتا تو ایسے میں بڑے کرنسی نوٹ جاری کرنا پڑتے ہیں ۔

اب اس بابت تو آپ میں سے جو اکنامکس کے طالبعلم  ہیں وہی بہتر بتا سکتے ہیں ۔

 

Pakistani Currency Note

 

میں تو اتنا جانتا ہوں کہ پڑوسی ملک ایران میں پانچ لاکھ کا بھی کرنسی نوٹ ہے جو اگر آپ کو ملے تو خوش ہونے کی چنداں ضرورت نہیں۔

کیونکہ جب آپ اسے اپنی کرنسی سےایکسچینج کروائیں گے تو آپ کو فقط بتیس سو پچاس روپے ملیں گے۔

زیادہ ہنسنے یا حیرت زدہ ہونے کی بات نہیں۔  ہماری کرنسی بھی آج بے حال ہے اور ڈھلوان پہ کھڑی ہے ۔

بہرحال آپ اپنے کرنسی نوٹ دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔ بھلے تنقید کریں کہ اس سے قدم بڑھانے کا جمانے کا حوصلہ ملتا ہے جلد ملتا ہوں ایک تحریر کے ساتھ اللہ حافظ۔

تحریر: سید مظہر مشتاق

 


 


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Syed Mazhar Mushtaq

کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ادیب سید مظہر مشتاق ادب عالیہ و ادب اطفال میں ایک متعبر نام ہے۔ بچوں کی کہانیاں ، مضامین، دلچسپ کالم اور معلوماتی تحقیقی مواد کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

2045 - افسانہ

Sun Sep 24 , 2023
  (افسانہ) 2045 از : افشین نسیم    فلپ آگسٹس ،، لندن شہر کے مشہور سائنس دان آرتھر آگسٹس کا اکلوتا بیٹا تھا ۔   آگسٹس نے اپنے فالج زدہ والد کے لیے ہی گھر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مصنوعی مصنوعات سے آراستہ کیا ہوا تھا ۔ والد کی وفات […]
2045

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.