ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

پگلی (افسانہ) – شہزاد بشیر

 “پگلی !” ۔ ( افسانہ)
شہزاد بشیر
pagli afsana
شوہر پسینے سے شرابورگھر میں داخل ہوا۔
کافی دن سے مہنگائی ، بجلی گیس  پٹرول کی بڑھتی قیمت اور اخراجات کے ہاتھوں پریشان تھا۔
آخر اس کے ایک دوست نے اسے ایک بہت ہی کٹھن اور جان لیوا مشکل فیصلے پر قائل کر ہی لیا۔
گھر لوٹا تو بیوی کہیں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی۔
شوہر نے کھانا مانگا تو بولی :”خود گرم کرلو۔“
شوہر حیران ہوا۔ پھر کہا:” اچھا مجھے دوسرے کپڑے نکال کے دو میں نہانے جا رہا ہوں۔“
بیوی نے طنزیہ لہجے میں کہا :”خود استری کر لو۔“
شوہر نے غصے سے دیکھا اور بولا۔” یہ آج آخر تمہیں ہوا کیا ہے ؟“
بیوی جوش سے تنک کر بولی:” میں بھی عورت ہوں ۔ میرے بھی حقوق ہیں۔ مجھے برابر کا حق چاہئے۔ میں عورت مارچ میں جا رہی ہوں ۔ برابر کے حق کیلئے آواز اٹھانے۔“
شوہر نے آسمان کی طرف دیکھا اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بولا۔” یااللہ تو بڑا مہربان ہے ۔ میری اتنی بڑی مشکل منٹوں میں حل کردی۔ “
اب حیران ہونے کی باری بیوی کی تھی۔
وہ سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی۔ ”اب یہ شکر کس خوشی میں ادا ہو رہا ہے؟ “
شوہر مسکراتے ہوئے بولا۔ ”ارے بھئی میں اکیلا بھلا کیسے قرض مانگنے والوں سے لڑتا۔ بچوں کی فیسوں کیلئے کب تک اکیلا اوور ٹائم کرتا۔ پارٹ ٹائم کب تک اکیلاگلیوں میں پھیری لگاتااور تو اور آج دوست نے بڑی مشکل سے مجھے قائل کیا کہ میں بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے چھپ کر سرحد یا پھر سمندر کے ذریعے ڈنکی لگا کر دوسرے ملک چلا جاؤں کمانے کیلئے۔چلواب تم برابر کے حقوق مانگ ہی رہی ہو تو پھر دونوں ساتھ چلتے ہیں ۔ جو میرے ساتھ ہوگا وہ تمہارے ساتھ ہوگا۔ اگر سرحد پر مجھے گولی لگی تو تمہیں بھی لگے گی۔ اگر سمندر میں کشتی الٹ گئی تو میں اور تم دونوں ساتھ ڈوبیں گے۔ برابر کے حقوق نے تو میرا بوجھ ہی اتار دیا۔ اللہ کا شکر ادا نہ کروں تو کیا کروں۔ “
بیوی کی سٹی گم ہوگئی۔
فوراََ بولی۔” ارے بھاڑ میں گئے برابر کے حقوق۔ دفع کیجئے ۔وہ تو فالتو عورتوں کے کام ہیں۔ آپ تھکے ہوئے آئے ہیں ۔ جائیے پہلے نہائیے میں کپڑی استری کر رہی ہوں پھر آپ کی پسند کی سویٹ ڈش بناتی ہوں ۔”
شوہر فوراََ بولا:” ماشاءاللہ جنتی عورت ہو۔”
دوسری طرف بیوی کچن میں اپنے گالوں پر تھپڑ مارتے ہوئے سوچ رہی تھی ۔
“پگلی۔۔۔ آج تو بال بال بچی ۔”
//
تحریر: شہزاد بشیر


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Shahzad Bashir

شہزاد بشیر (مصنف / ناشر / بلاگر) مکتبہ کتاب دوست کے بانی ہیں۔ کتاب دوست ڈوٹ کوم اور دیگر کئی ویب سائٹس کے ویب ماسٹر ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں گزشتہ بارہ سال سے لکھتے آرہے ہیں۔ بطور مصنف 15 اردو ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

One thought on “پگلی (افسانہ) – شہزاد بشیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

اشتیاق احمد مرحوم کی یاد میں

Fri Oct 6 , 2023
ہمارے دور کے لیجنڈ ادیب “اشتیاق احمد صاحب مرحوم”نے ادبی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں نے لاتعداد قارئین کے دلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انہیں اردو ادب کی دنیا میں ایک محبوب شخصیت بنا دیا۔ جاسوسی صنف میں ان کی […]
اشتیاق احمد کی یاد میں

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.

Hunoot series = waqt ka taaqub