ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

کتاب دوست رائٹر پروگرام

کتاب دوست رائٹر پروگرام میں خوش آمدید

کتاب دوست میں لکھنے کیلئے اب آپ کو بہت ہی آسان اور فوری حل فراہم کیا جا رہا ہے۔ بس مندرجہ ذیل قدم بہ قدم عمل کرتے جائیے اور آپ کی تحریر فوری شائع ہو کر منظر عام پر آجائے گی۔ نہ انتظار نہ کوفت۔ 

 سب سے پہلے کتاب دوست ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیے۔ 

tutorial 0  مینیو میں اکاؤنٹ بنائیے کے آپشن پر کلک کیجئے۔  

آپ کے سامنے اکاؤنٹ رجسٹریشن کا فارم آجائے گا۔ اس میں آپ اپنا نام اور ای میل آئی ڈی لکھ کرtutorial 3 کا بٹن پریس کردیجئے

اب آپ اپنے ای میل اکاؤنٹ میں جائیے اور “انباکس” میں دیکھئے ۔

check email

آپ کو کتاب دوست کی جانب سے پاس ورڈ کی ای میل موصول ہوئی ہوگی۔ اگر”انباکس” میں ای میل نظر نہ آئے تو اپنا “اسپیم فولڈر” یا “جنک“فولڈر چیک کیجئے ۔ 

اب اس ای میل سے اپنا پاس ورڈ کاپی کیجئے اور دوبارہ کتاب دوست اکاؤنٹ پر جائیے مگر اس بار “لوگن” کے لنک پر کلک کیجئے۔ اب آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ پوچھا جائے گا جو آپ کو درج کرنا ہے ۔ اس کے بعدlogin کے بٹن پر کلک کرنا ہے ۔ آپ کامیابی سے کتاب دوست یوزر پروفائل پیج یعنی ڈیش بورڈ پر آجائیں گے۔ 

dashboard 

اس کا مطلب ہے کہ آپ ویب سائٹ کے یوزر بن گئے ہیں۔ اب اپنا پروفائل ایڈٹ کرسکتے ہیں۔اس کیلئے “ایڈٹ پروفائل” کے لنک پر کلک کیجئے۔ 

آپ کے سامنے آپ کا ڈیش بورڈ آجائے گا۔ اس میں آپ اپنا مکمل نام اور “نِک” نیم بھی ایڈ کرسکتے ہیں۔ نک نیم آپ کی ہر تحریر کے ساتھ فرنٹ پر نظر آئے گا۔ 

dashboard user

اس کے بعد آپ اسکرول کرکے نیچے جائیے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس ایڈ کردیجئے۔ (یہ  اپ کی مرضی پر ہے) 

user dashboardمزید اسکرول کرنے پر آپ کو بائیوگرافیکل انفارمیشن کا باکس ملے گا جس میں اپ کو اپنے بارے میں بتانا ہے۔ یعنی بطور رائٹر اپنا  تعارف کروانا ہے۔ آپ نے کب لکھنا شروع کیا، کتنی تحریریں شائع ہوچکی ہیں یا کتابیں شائع ہوچکی ہیں وغیرہ۔ (یہ لازمی ہے)

اس کے بعد اپنی ایک پروفائل تصویر اپ لوڈ کرنی ہے جو آپ کی ہر تحریر کے ساتھ فرنٹ پر نظر آئے گی۔ (اس کیلئے آپ کو ایک  ایکسٹرنل پروگرام” گریواٹار” میں اپنی ایک آئی ڈی بنانی ہوگی۔ (یہ خواتین کیلئے لازمی نہیں ہے)

آخر میں آپ اپنا نیا پاس ورڈ جنریٹ کریں یا پھر اپنی مرضی کا کوئی پاس ورڈ لکھئے۔ پاس ورڈ میں الفا نیومیرک الفاظ استعمال کیجئے تاکہ کوئی آپ کا پاس ورڈ آسانی سے ہیک نہ کر سکے۔

کتاب دوست پر تحریر لکھئے

اب آپ کتاب دوست ویب سائٹ پر اپنی تحریر لکھنے کیلئے تیار ہیں۔ ہوم پیج پر مینیو کے نیچے موجود    اپنی تحریر شائع کروائیے کے بٹن پر کلک کیجئے۔ یا پھر مینیو میں “اکاؤنٹ بنائیے” پر کرسر لائیے اور نیچے کھلنے والے “کتاب دوست کیلئے لکھئے” کے سب مینیو پر کلک کیجئے۔آپ کتاب دوست میں موجود “ورڈٹول” کے صفحے پر پہنچ جائیں گے۔ جہاں شرائط و ضوابط اور فارم پر کرنے کا طریقہ لکھا ہے۔ جو کہ بہت ہی سادہ اور آسان ہے۔ اسی صفحے پر نیچے اسکرول کریں گے تو آپ کو “رائٹر فارم” نظر آجائے گا۔ اس میں اپنا نام ، ای میل، اپنی ویب سائٹ، بلاگ یا سوشل میڈیا پروفائل کا لنک (اگر دینا چاہیں) لکھ دیجئے۔ اس کے بعد اپنی تحریر کا عنوان لکھئے اور متعلقہ صنف یا کیٹگری منتخب کیجئے۔آپ زیادہ سے زیادہ  تین کیٹگریز بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

(یاد رہے اگر بلاوجہ پانچ سے زیادہ کیٹگریز منتخب کی گئیں تو تحریر پڑھے بنا ہی غیر سنجیدہ جان کر ڈیلیٹ کردی جائے گی اور آپ کا اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا)۔   

اسکے نیچے آپ کو ایک مکمل رائٹنگ ٹیکسٹ ٹول سیٹ نظر آئے گا۔ جو بالکل مائیکرو سوفٹ ایم ایس ورڈ کی طرح نظر آتا ہے۔ پہلی بار آپ اسے دیکھیں گے تو صرف اوپر والی ٹول رِبن نظر آئے گی۔ آپ دائیں سے دوسرا آئیکون”ٹول بار ٹوگل” کلک کریں گے تو دوسری نیچے والی ربن بھی ڈسپلے ہوجائے گی۔ 

text tool

تحریر لکھنے کا آغاز کرنے سے پہلے آپ “فونٹ فیملی”کے ڈراپ ڈآؤن مینیو پر کلک کیجئے اور “اردو جمیل نوری” فونٹ منتخب کرلیجے۔

اب رائٹ سائیڈ سے لکھنا ہے توٹاپ ربن میں  دائیں جانب سے چھٹا آئیکون ” الائن رائٹ” کا آئیکون کلک کیجئے اور دائیں جانب سے لکھنا شروع کیجئے۔ 

اپنی تحریر کو مکمل کرکے اسے پروفیشنل فارمیٹ بھی دے سکتے ہیں۔ جیسے کہ بولڈ، اٹالک، ہیڈنگ، فونٹ سائز، فونٹ کلر وغیرہ۔ اس سلسلے میں آپ ٹیکسٹ فارمیٹنگ سے متعلق سکھانے والی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

آپ نے تحریر مکمل کرلی تو اس میں اردو الفاظ اور جملوں کی باریک بینی سے پروف ریڈنگ کرلیجئے۔ 

اپنی تحریر کےساتھ “فیچرڈامیج” کے طور پر آپ چارسو بائی اڑھائی سو سائز کی ایک تصویر اپ لوڈ کیجئے جو آپ کی تحریر کے عنوان کے ساتھ کتاب دوست ویب سائٹ کے فرنٹ پیج پر نظر آئے گی۔ فائنلی آپ سب سے نیچے بنے چیک باکس پر کلک کرکے “سبمٹ پوسٹ” کا بٹن پریس کردیجئے۔ آپ کی تحریر ہمیں موصول ہو جائے گی۔ جسے پڑھ کراسے منظور یا مسترد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آپ کو ای میل کے ذریعے اطلاع مل جائیگی۔    تحریر منظور ہونے کی صورت میں کتاب دوست کے فرنٹ پیج پر “تازہ ترین تحریریں ” کے سیکشن میں  نظر آئے گی۔ جہاں سے ہزاروں قارئین اسے دنیا بھر سے آن لائن پڑھ سکیں گے۔ 

word tools

 

اشاعت کے بعد کتاب دوست ویب سائٹ پر “تازہ ترین تحریریں” کے سیکشن میں موجود ہوقارئین و لکھاریوں کی تحریریں

kitab dost front page

 

آغاز کرنے کیلئے ابھی اکاؤنٹ بنائیے۔ 

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.

Hunoot series = waqt ka taaqub