ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

ناکامی کا خوف

 

ناکامی کا خوف

محمد بلال حسن

ناکامی کا خوف

خوف بھی ایک عجیب کیفیت ہے یہ اکثر انسان سے وہ کام کروا دیتا ہے جو عام حالت میں ممکن نہیں ہوتے اور اکثر ان کاموں سے بھی روک دیتا ہے جو ہم عام حالات میں کر سکتے ہیں۔

دنیا کا نظام خوف اور پابندی پر چل رہا ہے۔

خوف ہمیشہ مستقبل کا ہوتا ہے لیکن اس کی وجہ اکثر ہمارا ماضی ہوتا ہے۔

اگر ہم ماضی کو بھلا کر اور مستقبل سے بے نیاز ہو کر چلتے جائیں تو بے خوف و خطر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ہماری نوجوان نسل میں ناکامی کا خوف بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔

اس کی وجہ ہمارے ایمان کی ناپختگی بھی ہے۔

شاید ہم منحصر زیادہ کرتے ہیں۔ہم۔اسباب پر منحصر کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔

جب تک ہم آزاد نہیں ہوں گے ہم خوف کا شکار رہیں گے۔خوف کی وجہ یہ ہے کہ ہم انحصار کرتے ہیں۔

ہماری روح کو خوف سے آزاد ہونا پڑے گا۔آزاد نہ ہونے کی ایک وجہ احساس کمتری ہے جو ہمارا معاشرہ ہمارے اندر بچپن سے تھوپ دیتا ہے۔

اپنے بچوں کو بچپن سے آزاد بنائیں۔ایسی چیزوں سے بچائیں جو ان کے اندر احساس کمتری پیدا کردیں۔

ایسی چیزیں بچوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیتی ہیں۔ایسا بچہ جب معاشرے میں جاتا ہے تو بہت سی مشکلات اس کےلیے تیار کھڑی ہوتی ہیں۔

ایسا بچہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں لے سکتا۔اس کی قائدانہ صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتا ہے۔

ایسی ذہنی بیماریوں کا حامل بچہ خود اپنی خواہشوں کا بوجھ اٹھانے سے بھی قاصر ہوتا ہے۔

جس طرح جسمانی طور پر ایک کمزور لڑکا اتنا وزن نہیں اٹھا سکتا جتنا کہ جسمانی طور پر ایک طاقتور لڑکا۔

اسی طرح ذہنی طور پر ایک کمزور بچہ اتنی سوچوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی وہ اپنے معاشرے کے ساتھ قدم بقدم چل سکتا ہے۔
خود اعتمادی اور “کنفیڈنس” ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

خوداعتمادی انسان سےا چھے فیصلے کرواتی ہے جبکہ عدم اعتمادی یا “لو کنفیڈنسی” انسان کے اچھے فیصلے اور بڑے قدم میں رکاوٹ ہوتی ہے۔

بچوں کے اندر اس بیماری کے ہونے کی ایک وجہ ہمارے ٹیچرز بھی ہیں۔آپ یقینا چونک گئے ہوں گے لیکن ایسا ہی ہے۔

ہمارے ہاں کچھ “ان پروفیشنل” ٹیچرز بچوں کو بچپن سے ہی “ڈی گریڈ” اور ان کا دوسروں سے تقابل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔جس کا بالواسطہ نقصان ہمارے معاشرے کو ہوتا ہے۔

“یہی وجہ ہے کہ استاد قوم کا معمار ہونے کے باوجود 74 سالوں میں ہماری قوم کو تعمیر نہیں کرسکا۔”
ایسی چیزیں ہمارے اندر ناکامی کا خوف پیدا کرتی ہیں اور ناکامی کا خوف انسان کی کامیابی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

انسان خوف کی زنجیروں میں جکڑا جاتا ہے اور عمر بھر ناکامیوں کی ویران کوٹھڑی میں قید رہتا ہے اور ایک قیدی زندگی کو صرف حسرت سے گزرتے ہوئے دیکھ سکتا ہے۔

خود کو آزاد بنائیں۔احساس کمتری سے بچائیں کیونکہ یہ چیزیں انسان کے اندر داخل ہو جائیں تو عمر بھر نکل نہیں پاتیں۔

 

خیر اندیش:محمد بلال حسن

 

 


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Bilal

میرا نام محمد بلال حسن ہے۔میری تعلیم بی ایس سی کمسیٹری ہے۔بچہن سے ہی شعر و ادب سے لگاؤ ہے لیکن باقاعدہ شاعری کا آغاز ایف ایس سی کے دوران کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

آخر کیوں کرتے ہو؟ - ایک دوست سے دلچسپ مکالمہ

Sun Oct 1 , 2023
آخر کیوں کرتے ہو؟  ایک دوست سے دلچسپ مکالمہ شہزاد بشیر کبھی کبھار اتفاقیہ مل جانے والے ایک مشہور و معروف  دوست شخصیت سے ملاقات ہوئی۔ “دوست: “اور بھئی شہزاد کیا حال ہے کیسے ہو؟ “میں: “الحمدللہ۔ ٹھیک ٹھاک۔ “دوست: “بھئی  واہ۔بڑے سرپرائز، ناول ، انٹرویوز، پروموشنزوغیرہ چل رہے ہیں […]
ایک مکالمہ

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.