ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

خطاکار – کتاب پر تبصرہ

خطا کار
(عارف مجید عارف)
تبصرہ : شہزاد بشیر
★ سب سے پہلے اس کتاب کے سرورق کی بات کروں تو جب عارف بھائی نے اس کتاب کی اشاعت کی خوشخبری سنائی تھی اور اس کا سرورق شیئر کیا تھا تب سے ہی اس سرورق نے توجہخطا کار حاصل کر لی تھی اور یہ اندازہ ہو رہا تھا کہ کتاب بہت ہی زبردست ہوگی۔ اور پھر ہوا بھی یہی۔ دسمبر میں ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے میں عارف مجید عارف بھائی حیدرآباد سے میلے کی رونق بڑھانے کیلئے آئے اور گو کہ ان سے بہت کم وقت کیلئے ملاقات ہو سکی کیونکہ انہیں جلدی واپس جانا پڑا مگر پھر بھی انہوں نے بطور خاص اس خاکسار کا انتظار کیا اور اپنی پہلوٹھی کی کتاب (جی ہاں پہلی کتاب) اپنے آٹوگراف کے ساتھ عنایت فرمائی۔ جس کیلئے بہت بہت شکریہ۔
★ کتاب کے پہلے صفحے پر ٹیگ لائن آپ کو چونکا دے گی۔ “معاشرے کے سلگتے دہکتے مکروہ چہروں کی سچی کہانیاں”۔ جی ہاں کتاب “خطا کار” میں آپ کو عارف مجید عارف کا وہ رخ نظر آئے گا جو ان کے عام طور پر نظر آنے والے شرارتی، مزاحیہ، چلبلے، پھلجڑیاں چھوڑتے، ہنساتے اور شوہرانہ مسائل اور ان کی دکھ بھری کتھاؤں کو مزاح کا لبادہ اوڑھے سامنے لاتے دکھائی دیتے ہیں۔
★ اس کے برعکس “خطاکار” میں ان کا ایک سنجیدہ، معاشرے کو اپنی نظر سے دیکھنے والے، ایک مصنف کی مشاہداتی و تجزیاتی حس کا بہترین مظاہرہ کرتے اور بالخصوص گھریلو، معاشی، اخلاقی اور ازدواجی زندگی کے نازک ترین معاملات پر بڑے ہی ماہرانہ انداز میں کھل کر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ کھل کر بات کرنے سے مطلب ہے کہ ان موضوعات پر جو سراسر ازدواجی تعلقات اور ان کی اونچ نیچ سے متعلق بھی ہیں اور ان کے جائز و ناجائز استعمال کے بارے میں بھی اس لئے یہ یہ بڑوں کی کتاب ہی کہی جائے گی۔
★ کتاب میں سات بہترین کہانیاں ہیں اور جیسا کہ ان کی ٹیگ لائن ہے تو طآہر ہوتا ہے کہ سچی کہانیاں ہیں اور حقیق واقعات پر مبنی ہیں۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر ان کے شہر حیدرآباد سے شروع ہوتی کہانیاں کراچی تک پہنچی ہیں تو یوں یہ دوشہروں کی کہانیاں بھی کہی جا سکتی ہیں۔ اس سے کتاب میں واقعات پڑھتے ہوئے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔
★ ساتوں کہانیاں اپنی مثال آپ ہیں اور جس انداز سے ان کہانیوں کو تسلسل سے بیان کیا گیا ہے اس میں عارف مجید عارف بھائی کا قلم اپنے جوبن پر نظر آتا ہے۔ اندازِ تحریر ایسا کہ کہانی پڑھنے والے کو لگتا ہے اس کے اپنے یا ارد گرد کی کہانی پڑھ رہا ہو۔
★ اور ۔۔ یار۔۔ جو موضوعات اس کتاب کا حصہ ہیں وہ واقعی معاشرے کے سلگتے دہکتے موضوعات ہی ہیں جن پر سچی بات ہے کہ ہر قلمکار اس خوبی سے قلم نہیں اٹھا سکتا مگر مصنف نےخطاکار ناول بہت ہی جامع انداز میں ہر کہانی کا نہ صرف بیک گراؤنڈ بلکہ شجرہ تک جس انداز سے بیان کیا ہے وہ کہانی میں کہیں تشنگی رہنے ہی نہیں دیتا اور کہانی مکمل ہونے پر لگتا ہے کہ کرداروں کی پوری زندگی آپ کے ساتھ گزری ہو۔
★ ہر کہانی کے آغاز میں میں نے یہ خاص طور پر نوٹ کیا کہ ایک ایک کردار کو پہلے باقاعدہ واضح کیا گیا ہے کہ اس کا کہانی میں کیا رول ہوگا تو جوں جوں کہانی آگے بڑھتی ہے کردار اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ تو اس لحاظ سے ہر کہانی کا ہر ایک کردار اپنی جگہ اٹل ہے۔
★ آخر میں یہ کہوں گا یہ ہر کہانی میں بہت بڑا سبق دیا ہے مصنف نے۔ کوئی کہانی ایسی نہیں جس میں پہلے خطا اور پھر اصلاح نہ پیش کی گئی ہو تو یوں یہ کتاب مسائل اور ان کے حل بھی بتاتی ہے جس کے پیچھے مصنف کی چالیس سالہ تجربات شامل ہیں۔ خطاکار پڑھنے کے بعد عارف مجید عارف ایک کہنہ مشق اور بلند پایہ قلمکار کے طور پر سامنے آتے ہیں۔
★ بطور پبلشر اور مارکیٹنگ پروفیشنل میں کہنا چاہتا ہوں کہ دارالمصحف کی کتابوں کا اعلیٰ معیار تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انتہائی خوبصورت ڈیزائن اور ہارڈ بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب صرف 700 روپے میں قارئین کیلئے پیش کی ہے جسے بآسانی آرڈر کر کے منگوایا جا سکتا ہے۔
تبصرہ : شہزاد بشیر

 


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Shahzad Bashir

شہزاد بشیر (مصنف / ناشر / بلاگر) مکتبہ کتاب دوست کے بانی ہیں۔ کتاب دوست ڈوٹ کوم اور دیگر کئی ویب سائٹس کے ویب ماسٹر ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں گزشتہ بارہ سال سے لکھتے آرہے ہیں۔ بطور مصنف 15 اردو ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

حسن سے بھری جھیلوں کا جہاں۔۔۔۔ چکوال

Tue Oct 3 , 2023
حسن سے بھری جھیلوں کا جہاں۔۔۔۔ چکوال  از قلم:  ایمن ریاض     پاکستان کی سرزمین تو ویسے ہی قدیم اسراروں سے بھری پڑی ہے۔قدرتی حسن اور معدنیات سے مالا مال یہ ملک اپنی مثال آپ ہے۔پاکستان کا شہر کراچی یو یا اسلام آباد، پشاور ہو یا کوئٹہ سب ہی […]
چکوال مضمون

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.