فیس بک پوسٹ کا دائرہ کیسے بڑھائیں؟
How to increase Facebook Post Reach?
شہزاد بشیر
★ کیا آپ کو معلوم ہے ؟ فیس بک پوسٹ وزیبلٹی، ہائی کوالٹی پوسٹس اور یوزر انگیجمنٹ کیا ہیں؟
★ جیسا کہ تصویر میں ملاحظہ کرسکتے ہیں کہ وزیبلٹی ان پروفائلز کی بڑھائی جاتی ہے جو روزانہ ہائی کوالٹی پوسٹس کے ذریعے اپنی آڈینس کو انگیجنگ مواد پڑھنے کیلئے دیتے ہیں یعنی جو دوست احباب کا حلقہ ہے ان کیلئے ایسی پوسٹس جس پر وہ اپنی رائے اور ری ایکشن دیتے ہیں۔
★ یہ پوسٹ ان تمام دوستوں کیلئے جو یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ کیوں فیس بک مجھے وقتاََ فوقتاََ ایسے میسجز بھیجتا ہے اور ان سے کیا فائدہ ہوتا۔ تو چلئے آپ کی الجھن دور کردیتا ہوں۔ سادہ اور آسان الفاظ میں سمجھاتا ہوں۔ دیکھئے فیس بک کا پلیٹ فارم بنا ہی سماجی رابطے کیلئے ہے۔ اور اس کو آغاز سے اب تک ڈیویلپ بھی خودکار سسٹم کے ذریعے اسی مقصد کیلئے کیا گیا ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے سماجی رابطہ کر سکیں۔
★ اس میں پھر مختلف ذرائع پیش کئے گئے جن میں “پوسٹ” ایک بنیادی جزو ہے۔ پوسٹ کے ذریعے آپ کوئی بھی بات، خیال، سوچ، ائیڈیا، واقعہ، قصہ اور خبر ٹیکسٹ یا تصویر یا ویڈیو کی صورت میں اپنے رابطے میں شامل لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ اب اس مقصد کو اپ کس انداز میں کرتے ہیں یہ بہت اہم ہے۔
★ دیکھئے فیس بک کا پورا سسٹم خود کار ذہانت سے چلتا ہے یعنی اسے سب کچھ فیڈ کیا جا چکا ہے۔ اب سسٹم صرف یہ دیکھتا ہے کہ کون سا یوزر قاعدے قوانین کے مطابق ریسورسز کو استعمال کر رہا ہے۔ یعنی جس مقصد کیلئے یہ پلیٹ فارم ہے اس سے کون سا یوزر سب سے زیادہ شرائط و ضوابط کا پابند رہتے ہوئے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
★ اب اگر اپ کی پوسٹس پر خواتین و مرد حضرات آ کر ری ایکٹ کرتے ہیں تو پہلے تو ان کا آنا کاؤنٹ ہوتا ہے پھر یہ کہ وہ کیا ری ایکٹ کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ اگر مثبت پوسٹ ہے تو لوگ مثبت انداز میں ہی ری ایکٹ کرتے ہیں۔ پھر یہ کہ وہ کمنٹس بھی کرتے ہیں اور آپ ان کا جواب بھی دیتے ہیں تو یہ اس مقصد کو پورا کرتا ہے جو فیس بک کا ہے یعنی سماجی رابطہ ہو رہا ہے اور اچھے انداز میں۔
★ اب یہ کوئی ایک یا دو پوسٹوں پر نہیں بلکہ ریگولر ہونا شروع ہو جائے تو فیس بک کی توجہ حاصل کرلیتا ہے یعنی اس کے خود کارنظام انڈیکس لسٹ میں آپ کا پروفائل اوپر آجاتا ہے۔ اب جب آپ ان کے بنیادی مقصد کے مطابق اچھی پوسٹیس ریگولر کر رہے ہوں تو وہ آپ کے پروفائل کو مزید پھیلانا شروع کردیتا ہے یعنی پہلے اگر ایک محدود دائرے میں آپ کی پوسٹس پہنچ رہی تھیں تو اب فیس بک اس کا دائرہ بڑھا دیتا ہے جس کیلئے کچھ تنکنیکی الفاظ اور ذرائع استعمال ہوتے ہیں۔
★ یوں سمجھیں جیسے اچھا پڑھنے والے طالب علم کو استاد نظر میں رکھ لیتا ہے اور خود بھی اس کی مدد کرتا ہے تو یہی سلسلہ فیس بک بھی کرتا ہے۔ یہ ایک عام سی وضاحت میں نے کردی۔
★ یعنی ہائی کوالٹی پوسٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ہائی ریزولوشن تصویر لگا دیجائے بلکہ یہ ہے کہ ایسی پوسٹ جس پر دیگر فرینڈز اور یوزرز ریپلائی دیں۔ اگر ٹیکسٹ ہے یا تصویر ہے یا ویڈیو ہے جو بھی ہے اس پر بات ہو یعنی کمنٹس ہوں اور ری ایکشن آئیں۔ اب یہ تبھی ہوگا جب یوزر اس پوسٹ پر آئے گا یعنی انگیج ہوگا۔
★ اور پھر جب بار بار آپ کی مختلف پوستس پر آتے ہیں تو ایک ریگولر سلسلہ ریکارڈ ہوتا رہتا ہے جو فیس بک سسٹم کی نظر میں رہتا ہے اور ایک پوائنٹ پر آکر آپ اس نمبر کو ہٹ کردیتے ہیں جس سے پھر کبھی 29 دن، کبھی 56 دن اور کبھی 87 دن کیلئے فیس بک آپ کی پوسٹس کی ریچ یعنی دکھائے جانے کی تعداد بڑھا دیتا ہے۔
★ اب اگر آپ مجھ سے ٹپس مانگیں تو سکرول کرکے نیچے جائیے اور میری پوسٹس پڑھئے۔ ان میں ٹپس آپ کو مل جائیں گی۔ وہ بنیادی ٹپس آپ استعمال کرکے دیکھئے۔
★ آخری بات اور سب سے اہم ٹپ یہ ہے کہ میں صرف اپنا تخلیق کردہ مواد پوسٹ کرتا ہوں کسی کی بھی پوسٹ کاپی پیسٹ یا فارورڈ نہیں کرتا اور ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ مثبت انداز کی پوسٹ کی جائے۔ اپ بھی کرکے دیکھئے۔
شہزاد بشیر
بلاگر ۔ آنٹرپرنار
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |