عنوان : عزم
شافعہ سباس عباسی
عمران ایف ایس سی کے پیپر دے چکا تھا۔ لیکن اس کا والد بشیر اس کی پڑھائی سے مطمئن نہیں تھا وہ محنت مزدوری کرتا رہتا روز گھر آ کہ یہی پوچھتا عمران نتیجہ کب آرہا ہے؟عمران نئی تاریخ بتاتا رہا آخر ایک دن نتیجہ آگیا ۔
باقی مضامین میں پاس ہوگیا لیکن اردو میں فیل ہوگیا ۔
اب ماں نتیجہ سن کہ سر پیٹنے لگی ۔ارے کم بخت یہ اردو کون فیل کرتا ہے؟ تجھے پڑھنے کو کہتی تو کہتا اردو اور اسلامیات کو کون پڑھتا؟اب اپنے ابا کو خود بتانا۔
بشیر نتیجہ سن کہ سخت غصے میں تھا صرف اتنا عمران سے کہا کل سے تو مزدوری کرنے چلے گا۔
عمران بات نہیں ٹال سکا اور چلا گیا۔ دو دن تک عمران مزدوری کرتا رہا تیسرے دن وہ صبح گھر پہ نہیں تھا۔دن کے وقت وہ تایا کے ساتھ گھر اپنے آیا۔
بھائی صاحب آپ ! سفارش کرنے عمران کے ساتھ آگئے۔
دیکھو بشیر ناموافق حالات کو موافق بنایا جاتا ہے ۔ہر کسی کو خدا نے الگ صلاحیتیں دی ہیں۔
بھائی صاحب اردو فیل کی ہے جسے اس کی ماں بھی پاس کر لیتی ۔
بشیر اردو آسان نہیں ہے اردو کے پیپر میں املا ،رموز و اوقاف اور لکھائی بھی دیکھی جاتی ہے ۔
بھائی صاحب میں نے غصے میں آ کر اپنے بیٹے کو دھوپ میں جھلسا دیا ۔ میں بھول گیا تھا کہ جب ایک امکان ختم ہو جاتا ہے تو دوسرے امکان کا آغاز ہوتا ہے۔
ابا میں چاہتا تھا کہ میں دوبارہ پیپر دوں اس لیے تایا کو ساتھ لایا ۔میں آپ کے ساتھ کام پہ بھی چلوں گا۔
بشیر نے کہا تو پڑھنے پہ دھیان دے۔ میں اپنے بیٹے کو جہاں تک پڑھنا چاہے پڑھاؤں گا اور بھائی صاحب اب آگے کبھی سفارشی بن کر نہیں آنا پڑے گا ۔
ختم شد
شافعہ سباس عباسی
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |
good one