ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

سلیم ناصر ایک لاجواب اداکار کی یاد میں


سلیم ناصر ایک لاجواب اداکار کی یاد 

از : نورین خان (پشاور)

saleem nasir actor

 

ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت ناظرین میں مقبول ہونے والے سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ء کو دارِ‌ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔

ایک بےمثال اداکار جن کی لاجواب اداکاری کو سامعین نے خوب سراہا 

سلیم ناصر نے 15 نومبر 1944ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں آنکھ کھولی

اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آگئے

سلیم ناصر 15 نومبر، 1944ء کو ضلع مردان، خیبر پختونخوا (موجودہ پاکستان) کے پشتون سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔

ان کا اصل نام سید شیر خان تھا 

اپنی زبان پشتو ہونے کے باوجود اردو پر انہیں کمال عبور حاصل تھا

یہی وجہ تھی کہ اکثر لوگ انہیں پشتو بولتا دیکھ کر حیران رہ جاتے تھے۔

گریجوئیشن کے بعد وہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں بحیثیت افسر شعبہ تعلقات عامہ لگ گئے،

مگر اس شعبے کو اپنی منزل نہ سمجھتے ہوئے اداکاری کے شعبے کی طرف مائل ہو گئے۔

سلیم ناصر نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے لیمپ پوسٹ سے کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے تقریباً 400 انفرادی ڈراموں اور 27 سیریلز میں کام کیا۔

ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں سفید سایہ، جھوک سیال، پل، زنجیریں، جزیرہ، دستک، بندش، آخری چٹان، اَن کہی، آنگن ٹیڑھا اور جانگلوس کے نام سرفہرست تھے۔

سلیم ناصر نے دس فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پنجابی فلم بھی شامل تھی

سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ء میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے۔

وہ ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں

از قلم 

نورین خان 

پشاور پاکستان 


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Noreen Khan

I,m a writer & author who wishes to spend the rest of her life creating & telling beautiful stories.I hope that you'll enjoy your time visiting.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

رضیہ - افسانہ (حصہ اول)

Thu Oct 19 , 2023
افسانہ ۔۔۔۔۔۔ رضیہ از:قلم نورین خان ۔ پشاور   یہ 1960 کی ایک خوبصورت رات چاند پورے آب و تاب کیساتھ آسمان پر چمک رہا تھا اور چاروں طرف روشنیاں بکھیر رہا تھا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں سائیں سائیں کرکے چل رہی تھی اور یہ ٹھنڈ بھری ہوائیں کمرے کے ریشمی اور […]
رضیہ ۔ افسانہ

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.