ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

کتاب پر تبصرہ : نیکی نگر بدی پورہ

نیکی نگر بدی پورہ

مصنف : نذیر انبالوی
تبصرہ : شہزاد بشیر
(مصنف / ناشر – مکتبہ کتاب دوست)
نذیر انبالوی صاحب کا نام نہ میرے لئے نیا ہے اور نہ قارئین کیلئے۔ ایک زمانے سے ان کا نام سامنے آتا رہا ہے اور جب دو سال پہلے اردو ادب میں لکھنے لکھانے کا سلسلہ شروع ہوا تب سے کچھ جانے پہچانے نام بار بار سامنے آتے رہے اور پھر ان سے الحمدللہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ یہ میرے لئے باعث عزّو شرف ہے۔
نذیر انبالوی صاحب سے سال 2021 کے بین الاقوامی کتب میلے کراچی ایکسپو سینٹر میں پہلی بار ملاقات ہوئی اس وقت وہ ایک اور مشہور و معروف ادیب جناب نوشاد عادل کے مہمان بھی تھے اور ان کے بک فیئر تشریف لائے تھے۔ ایک مختصر تعارفی ملاقات رہی کیونکہ وہ ایک مصروف ترین دن تھا ان کے لئے بھی اور میرے لئے بھی۔
پھر نذیر انبالوی صآحب کی آپ بیتی پڑھنے کا اتفاق ہوا تو ان کے بارے میں سنی گئی کئی باتوں کی تصدیق ہوئی اور ان کی شبانہ روز محنت اور کامیابیوں سے بہت متاثر بھی ہوا اور سیکھنے کو بھی ملا۔ سنی سنائی بہت سی باتیں انسان سے ملاقات کے بعد بدل جاتی ہیں۔ کچھ خیالات اور کچھ باتیں سننے میں اور ہوتی ہیں اور ملاقات میں اور تو یہی ہوا بھی۔
neki nagar badi pura by nazir anbalviحال ہی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے 2022 ایکسپو سینٹر کراچی میں ان سے اس بار دو بار بچوں کا کتاب گھر کے اسٹال پر تفصیلی ملاقات رہی اور میں حیران ہوا کہ انہوں نے اپنی کتابوں کے نہ صرف تحائف اس ناچیز کو عنائت کئے بلکہ تفصیل سے ان کتابوں اور ان کے شائع کرنے کے مقاصد بھی بیان کئے۔ جو بہت دلچسپ انکشافات سے بھرپور تھے۔
اب یار۔۔۔ ایک آدمی کی فیلڈ اور شوق دونوں مارکیٹنگ اور سیلز سے وابستہ ہوں اور وہ کسی پراڈکٹ کی تشہیر کا ذمہ نہ لے ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ چنانچہ اسی وقت ان سے کہہ دیا کہ کتاب دوست کے پلیٹ فارم سے ان کتابوں کا نہ صرف تبصرہ بلکہ تشہیری مہم بھی چلاؤنگا تاکہ میرے حلقہ احباب میں موجود قارئین کے علاوہ اردو ادب کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کو بھی ان شاندار کتابوں کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کرسکوں۔
مگر بھئی۔۔۔ صاف بات ہے ۔۔۔ ان کتابوں کو میری تعریف یا تشہیر کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں نا کہ “آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے”۔ یہ تعریف ان کی کتاب “نیکی نگر بدی پورہ” پر فٹ بیٹھتی ہے۔ مطلب یار۔۔۔ جتنا منفرد نام ہے اتنی ہی منفرد اس میں کہانی یا کہانیوں کا مجموعہ کہہ لیں حالانکہ وہ ایک ہی کہانی کے پانچ حصے بھی کہے جاسکتے ہیں یا ایک سلسلہ وار کہانی یا سیریز ۔۔۔
آپ بھی حیران ہونگے کہ یہ مجھے کیا ہوگیا؟ مگر بھئی آپ سے میں سچ کہہ رہا ہوں کیونکہ یہ کتاب بھی سچی کتاب ہے۔ جب آپ پڑھیں گے تو سب سمجھ میں آجائے گا۔
یہ کتاب اپنے آپ میں ہی سب کچھ ہے۔ اب تک اس خاکسار نے بچوں کی تربیت و اصلاح کیلئے جتنی بھی کتابیں پڑھی ہیں، یہ برملا کہہ سکتا ہوں کہ یہ سب سے منفرد انداز کی کتاب ہے۔ نہ صرف منفرد اور انوکھی بلکہ اس کا مواد اس کتاب سے بھی زیادہ انوکھا اور منفرد ہے اور میرے خیال میں یہ بک شیلف کی لازمی کتاب کی کیٹگری میں آنی چاہئے۔
اب اتنے سسپنس کے بعد اگر میں کتاب کا تھوڑآ سا تعارف نہ کرواؤں تو آپ کا سسپنس آپ کو چین نہیں لینے دے گا اور میں چاہتا ہوں کہ چین دلوا دوں اس لئے بتا رہا ہوں کہ “نیکی نگر” کی ملکہ نیکی اور بدی پورہ کی ملکہ بدی کی ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہے بالکل ایسے ہی جیسے میدان جنگ میں دونوں لشکروں سے ایک ایک جنگجو آکر میدان میں پنجہ آزمائی کرتے ہیں اور جو حق پر ہوتا وہ جیت جاتا ہے۔ تو اس کتاب میں نیکی اور بدی کی ایسی جنگ جس کیلئے انسان کو تختہ مشق بنایا جاتا ہے کیونکہ وہ انسان سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
کتاب میں پانچ نیک و بد اجزاء کی انساں پر حملے اور نجات کی اتنی خوبصورت اور متاثر کن کہانیاں اور اتنی آسان فہم انداز میں کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس کو پڑھ کر سبق حاصل کرلیں بلکہ بڑے خصوصاََ گھروں کے سربراہ یا کمانے والے بھی اس کتاب سے بہت بڑا سبق حاصل کر سکتے ہیں۔
نذیر انبالوی صاحب کا بہترین رواں اندازِ تحریر اس کتاب میں قاری کو مکمل طور پر جکڑے رکھتا ہے۔ یہ کتاب میرا نہیں خیال تھا کہ ایک نشست میں پڑھ سکوں گا مگر اندازِ تحریر اور انتہائی دلچسپ انوکھے مواد نے مجھے پوری ختم کئے بغیر ہلنے نہیں دیا۔ کتاب ختم کرکے بھی کافی دیر اس کے اثر سے باہر نہیں آسکا تھا۔
میرا بھرپور مشورہ ہے والدین کیلئے کہ جتنے شوق سے اپنے لئے ڈائجسٹ، ناول میگزین وغیرہ منگواتے ہیں اتنے ہی شوق سے اس کتاب کو گھر میں بچوں کیلئے منگوائیں۔ یقین کیجئے یہ بہت ضروری کتاب ہے بچوں کیلئے۔
بطور پبلشر اور مارکیٹنگ پروفیشنل میں کہنا چاہتا ہوں کہ بچوں کا کتاب گھر کی کتابوں کا اعلیٰ معیار تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انتہائی خوبصورت ڈیزائن اور ہارڈ بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب صرف 450 روپے کی ہے اور یہ 450 بھی آپ کے کتاب پڑھتے ہی وصول ہوجائیں گے۔
تو پھر ابھی آرڈر کیجئے اور گھر بیٹھے منگوائیے۔ واٹس ایپ 03072395447
جاز کیش 03072395447
ایزی پیسہ 03172521294
بنک ٹرائسفر بھی کرسکتے ہیں۔
کتاب دوست کے آن لائن اسٹور سے بھی آرڈر کی جاسکتی ہے۔


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Shahzad Bashir

شہزاد بشیر (مصنف / ناشر / بلاگر) مکتبہ کتاب دوست کے بانی ہیں۔ کتاب دوست ڈوٹ کوم اور دیگر کئی ویب سائٹس کے ویب ماسٹر ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں گزشتہ بارہ سال سے لکھتے آرہے ہیں۔ بطور مصنف 15 اردو ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

مریخ کے مسافر

Wed Sep 13 , 2023
Mirreekh Ke Musafir by Tasneem Jafry. A science fiction novel for children. Mirreekh Ke Musafir ★ مریخ کے مسافر  ★ محترمہ تسنیم جعفری کا  سائنس فکشن ناول تبصرہ : شہزاد بشیر (مصنف/بلاگر/پبلشر) ★ محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کی 11 کتابوں میں سے یہ دسویں کتاب ہے۔ سائنس فکشن ناول “مریخ […]
مریخ کے مسافر

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.

ishtiaq ahmed award