Mirreekh Ke Musafir
★ مریخ کے مسافر ★
تبصرہ : شہزاد بشیر (مصنف/بلاگر/پبلشر)
★ محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کی 11 کتابوں میں سے یہ دسویں کتاب ہے۔ سائنس فکشن ناول “مریخ کے مسافر”۔
ہر انسان کا تحقیقی دائرہ مختلف ہوتا ہے۔ اور کہانی کے اعتبار سے انہوں نے مریخ کی معلومات، اور خلائی مخلوق کے بارے میں جو مستقبل بینی بیان کی ہے وہ بہت اہم ہے۔ پھر اس ناول میں ناسا سے متعلق معلومات باقاعدہ اس کے ڈپارٹمنٹس اور شعبہ جات کے حوالوں کے ساتھ فراہم کی ہیں۔ اس کے لئے میرے دل سے “واہ” نکلا تھا۔ کمال کا مطالعہ اور تحقیق کی ہے۔
میں اس کتاب کو آج کے دور میں نئی نسل کو سائنس فکشن کی طرف لانے کیلئے بہترین کتاب مانتا ہوں اور میرے خیال میں جو جو والدین اپنے بچوں کو اچھا ادب پڑھنے کو دیتے ہیں ان کو یہ کتاب بھی ضرور اپنے بچوں کو دینی چاہئے کہ ان کا خلا اور سائنس سے متعلق واسطہ بنے۔
محترمہ کا مطالعاتی کینوس بہت وسیع ہے یعنی ان کی سوچ اور اس کہانی کو شروع سے آخر تک ایسے لکھا گیا ہے کہ قاری اسے قسطوں میں نہیں پڑھے گا کبھی بھی۔ ( ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔ بھئی میں نے تو مجبوری میں پڑھا ہے قسطوں میں۔ پھر وہی مصروفیت کا رونا۔۔۔ لیکن جب جب موقع ملا دوڑ کر اٹھایا اور اپنے قبضے میں ہی رکھا جب تک ختم نہ کر لیا
تو جناب بات یہ ہے کہ اس ناول میں ناسا کے ادارے کی معلومات، خلائی سائنس کی معلومات، اسپیس ایڈمنسٹریشن کی معلومات تو چلئے دینا کوئی بڑی بات نہیں مگر۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔
ایروناٹیکل, ایئرو ڈائنامکس , ایسٹروڈائنامکس اور اسی طرح دیگر علوم کا جو تعارف مصنفہ نے اس ناول میں پیش کیا ہے۔ ۔
مطلب ۔۔۔ مائنڈ بلوئنگ۔ یعنی دماغ ہلا دینے والا ناول ہے اور یہ نہیں ہے کہ معلومات ہیں تو کوئی خشک سا ناول ہو گا۔
وہ سب معلومات اس ناول کی کہانی کے ساتھ ایسے نتھی ہیں کہ قاری یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کو رہنے دو صرف کہانی پڑھ لو۔ ۔۔۔ پڑھ تو لیں گے کہانی ۔۔ مگر پھر سمجھ آپ کو ککھ بھی نہیں آنا۔
ککھ تو سمجھتے ہونگے نا۔ یہ لکھ کی اکائی ہوتی ہے۔
تو جناب یہ ہے ناول اور یہ ہے تبصرہ۔ ناول پڑھنے کے دوران حیرت، سسپنس، سنسنی، دلچسپی اور معلومات پر دل سے واہ واہ کرنی ہو تو ذخیرہ ذرا زیادہ رکھئے گا۔ کیونکہ یہ ناول ہے ہی ایسا۔
مانو یا نہ مانو
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |