Dr Raunaq Jamal Books and afsancha.
ڈاکٹر رونق جمال کی کتاب “چالیس آدمی ” پر تبصرہ
(از:قلم۔ نورین خان ( پشاور
میرے خیال میں “افسانچہ کی مختصر تعریف یہ ہے کہ واقعہ، سانحہ، حادثہ ، تجربہ ، مشاہدہ ،مطالعہ،جذبات ، احساسات اور محسوسات کو افسانہ کے لوازمات کو برتتے ہوئے اختصار کے ساتھ تخلیقی سطح پر پیش کرنا ہے۔جہاں تک اسلوب کی بات ہے بات بین السطور کہی جائے اور افسانچہ کے اختتام پر قاری بصیرت آمیز حیرت سے دو چار ہو۔”
آج جو کتاب میں نے پڑھنے کے لئے منتخب کی ہے۔وہ کتاب جناب ڈاکٹر رونق جمال صاحب کی ہے۔اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر رونق جمال صاحب ہے۔اور اسکے ناشر الفاظ پبلی کیشن کامٹی،ناگپور ہے۔اس کتاب میں ٹوٹل ساٹھ صفحات ہیں اور اسکی قیمت پچھتر روپے ہیں۔
پہلے صفحے پر جب نظر پڑتی ہے تو ڈاکٹر رونق جمال صاحب نے یہ کتاب بھائی روشن کمال،اختر اقبال،بہن شبانہ فردوس و تمنا فردوس کے نام کی ہے۔یعنی ڈاکٹر صاحب اپنے بہن بھائیوں سے بےپناہ محبت کرتے ہیں۔
چالیس آدمی ایک دلچسپ کتاب ہے اور مختصر کہانیوں پر مبنی ہے۔آسان الفاظ میں چالیس آدمی بہترین افسانچوں کا مجموعہ ہے۔
اس کتاب میں ٹوٹل چالیس افسانچے ہیں۔
ڈاکٹر رونق جمال کی تاریخ پیدائش 25 مئی 1954 جلگاوں،مہاراشٹر ہے۔انکا اصل نام غلام احمد جمال ہے۔ڈاکٹر صاحب اور بھی کئی کتابوں کے مصنف ہے جیسے پنجرے کا آدمی،سانپوں کی دنیا،قتل کا موسم،عید کے دن کا بادشاہ،مینڈک کی وفاداری،چالاک بجوکے،پھول کھلنے دو،ابابیلیں شرما گئیں،ایک پریشان باقی انجان،چاند کنارے اور اس کے علاوہ بچوں کے لئے بھی ایک کتاب جو بچوں کے افسانچوں پر مبنی تھی وہ بھی لکھی ہےاور اس کو بچکونے کا نام دیا ہے۔
چالیس آدمی کے بارے میں ڈاکٹر رونق جمال بذات خود لکھتے ہیں کہ میں دراصل سعادت حسن منٹو کی کتاب سیاہ حاشئے کی نقل کرنا چاہتا تھا۔
کوئی بھی مصنف منٹو استاد کیطرح لکھنے کو فخر کا باعث سمجھتا ہے۔
عارف نقوی صاحب لکھتے ہے کہ۔
آج کے مشینی دور میں افسا نچے کا مستقبل انتہائی تابناک ہے۔
افسانچہ کو پہلے افسانچہ ہونا چاہئے، لوگ اسے پڑھنے پر مجبور ہو جائیں ۔یہ ضروری نہیں کہ ہر افسانچہ آپ کو چونکائے بلکہ افسانچے میں کہانی پن اور خوبصورت زبان کا ہو نا بھی ضروری ہے۔
اس کتاب میں ٹوٹل چالیس افسانچے ہیں جن میں الگ کہانی الگ روداد ہے۔معاشرے کے تلخ اور روزمرہ زندگی کے مسائل خوبصورت اور معنی خیز،مختصر الفاظ میں بیان کئے گئے ہیں۔
اس لئے میں تمام افسانہ نگاروں اور افسانچہ نگار حضرات کو مشورہ دونگی کہ ڈاکٹر صاحب کی یہ کتاب ضرور پڑھے۔
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |