ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

Aap Beetiyan آپ بیتیاں

کتاب دوست ڈوٹ کوم “آپ بیتیاں” کی اشاعت پر نوشاد عادل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔ (شہزاد بشیر)

انوکھی آپ بیتیاں

ازقلم: فاکہہ قمر۔ سیالکوٹ

اُردو ادب کو کھنگالا جائے تو بہت سی عظیم اور نامور ہستیوں کے نام منظر عام پر آتے ہیں۔جنہوں نے اپنی زندگی ادب کے فروغ کے لےے وقف کر دی۔ اُن کے کارہائے نمایاں ادبی حلقوں میںآج بھی گونجتے رہتے ہیں۔

ان کے ایوارڈز سے زیادہ ان کے ریکارڈز کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔اردو ادب میں پہلی بار 1999میں نامور ادیب نوشاد عادل نے  ماہنامہ ”نٹ کھٹ“ کے مدیر ”محمد وسیم خان“ کو آئیڈیا دیا کہ ”آپ بیتی نمبر“ نکالا جائے جس میں رائٹرزاور ایڈیٹرز کی آپ بیتیاں شائع کی جائیں۔

اس اچھوتے خیال کو پذیرائی تو بہت ملی لیکن جب اس پر عمل درآمد کرنے کا وقت آیا تو سب پہلو بچا کر بھاگ نکلے۔ سب کی ٹال مٹول کے باعث اس آئیڈیا میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی کہ ہر ماہ ایک قلم کار کی آپ بیتی شائع کی جائے۔ ذاتی طور پر نوشاد عادل ”مسعود احمد برکاتی“ کی آپ بیتی سب سے پہلے شائع کروانے کے خواہاں تھے مگر صد افسوس وہ بھی پہلو بچا نکلے۔

اسی طرح تقریباََ دو سال کا عرصہ گزر گیا۔ ماہ نامہ ”نٹ کھٹ“ کے مدیر نے اس صورتحال پر نوشاد عادل کو مشورہ دیا کہ وہ خود اس کار خیر کی بنیاد رکھ دیں۔ نوشاد عادل نے اللہ کا نام لیا اور اپنی سوانح حیات رقم کرڈالی، جو کہ بچوں کے میگزین میں شائع ہونے والی پہلی آپ بیتی کا اعزاز بھی حاصل کرگئی۔ اس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا بہت سے ادیبوں کی آ پ بیتیاں شائع ہوئیں۔

ماہنامہ ”نٹ کھٹ“ کا یہ سلسلہ زیادہ دیر استوار نہ رہ سکا تو نوشاد عادل نے محبوب الہی مخمور مدیراعلی ماہنامہ ”انوکھی کہانیاں“ کراچی سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ یوں اکتوبر 2012ءسے آپ بیتیوں کا سیزن 2شروع ہوا اور اب تک جاری و ساری ہے۔ نوشاد عادل کا کہنا ہے کہ اس مقام تک پہنچنے کے لئے مجھے 22سال انتظار اور ان تھک محنت کرنا پڑی ۔

اس کے علاوہ بھی 2015ءمیں آپ بیتیوں کے عنوان سے کتاب شائع ہوچکی ہے۔ پہلے حصے میں چودہ مقبول و معروف ادیبوں کے حالات زندگی شائع کئے جاچکے ہیں۔اس تاریخی کتاب کا حصہ دوئم 23ستمبر2021ءکو منظر عام پر آچکی ہے اور پہلی کی نسبت زیادہ مقبولیت کا درجہ اختیار کر گئی ہے۔

یہ کتاب تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس میں تیس کے قریب نامور ادیبوں کی آپ بیتی بمعہ رنگین تصاویر کے بیان کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے معروف مصنف نوشاد عادل کا کہنا ہے کہ

یہ تقریبات،یہ ایوارڈ، یہ تنظیمیں، یہ عہدے اپنی جگہ اہم، لیکن ایک ٹھوس کام کے آگے ان کی کوئی اہمیت نہیں ۔ تقریباََ چند گھنٹے زندہ رہتی ہیں، اس کے بعد سوشل میڈیا ،اخبارات میں کچھ شور کے بعد قصہ پارینہ بن جاتی ہے۔ لیکن یہ کام ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ہر صوبے ،ہر شہر،بڑی لائبریریوں میں ،کالجز اور یونی ورسٹیز میں،ویب سائٹس پر،مضامین میں،کالم میں۔۔۔کبھی پرانا نہیں ہوگا۔ انشاءاللہ۔

اس تاریخ ساز کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسلتا ہے کہ بچوں کے نامور ادیب اور کالم نگار جناب ذوالفقار علی بخاری جو کہ اس تاریخی کتاب کے پراجیکٹ میں بطور معاون مدیر کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیس بک ادبی گروپ”سرائے اُردو“ میں مختصر آپ بیتیوں کے حوالے سے ایک تحریری مقابلہ منعقد کروایا ۔

یہ مقابلہ یکم ستمبر 2021ءسے لے کر 15ستمبر 2021ءتک جاری رہا،جس نے ادبی حلقوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ اس مقابلے کو اس قدر پذیرائی ملی کہ اس میں 54 آپ بیتیاں نئے اور پرانے لکھاریوں نے بخوشی حصہ لیتے ہوئی اپنی زندگی کا مختصر احوال 1000 لفظوں میں لکھ ڈالا۔

اس مقابلے سے بہت سے قلمکاروں میں آپ بیتی کی اہمیت واضح ہوئی ،ان کو حوصلہ ملا اور انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ،غم و دکھ،مزاحیہ اور حقیقت پر مبنی احوال لکھے۔ یہ مقابلہ نہایت ہی شاندار رہا۔  اس لئے نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھارتی نامور ادیب و شاعر،سولہ کتب کے مصنف جناب ”خان حسنین عاقب“سے درخواست کی گئی کہ وہ نتائج کا اعلان کریں۔الحمداللہ میرٹ کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے گئے۔

اس مختصر آپ بیتی مقابلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ آپ بیتیاں کتاب کس قدر اہمیت کی حامل ہیں۔اگران مختصر آپ بیتیوں کے مقابلے کو اس قدر شہرت مل سکتی ہے تو یہ سوچیں کہ تیس شہرہ آفاق ادیبوں کے حالات زندگی کی حامل اس کتاب کی اہمیت سے کون انکارکر سکے گا۔ یہی دیکھ لیجئے کہ آج کی تاریخ تک اس کتاب کی آن لائن تین سو کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

یہ کتاب  704صفحات پر مشتمل ہے جس میں 120صفحات پر ادیبوں اور مدیران کی نایاب تصاویر شامل ہیں۔ ہارڈ بائینڈنگ،بہترین لے آﺅٹ ،دیدہ زیب سرخیاں،اعلی معیار کا بہترین کاغذ،پرنٹنگ اور دلکش سرورق کے ساتھ آراستہ ہے۔

جن مقبو ل ومعروف ادیبوں کی آپ بیتیاں اس خوبصورت آپ بیتیوں کے مجموعے کا حصہ ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں

 نسیم حجازی★ 

محمود شام★ 

نذیر انبالوی★ 

ڈاکٹر افضل حمید★ 

 نوشاد عادل★ 

 ڈاکڑعبدالرب بھٹی★ 

امجد جاوید★ 

 خلیل جبار★ 

یاسمین حفیظ۔★ 

عبداللہ ادیب★ 

عارف مجید عارف★ 

 ناصر زیدی★ 

عبدلصمد مظفر★ 

جاوید بسام★ 

 نور محمد جمالی★ 

صالحہ صدیقی★ 

روبنسن سیموئل گل★ 

ظہورالدین بٹ★ 

حاجی عبداللطیف کھوکھر★ 

  سید مظہر مشتاق★ 

رﺅف اسلم آرائیں★ 

تسینم جعفری★ 

 سید آصف جاوید نقوی★ 

محمد اکمل  معروف★ 

علی عمران مشتاق★ 

 راحت عائشہ★ 

 فہیم زیدی★ 

غلام زادہ نعمان صابری★ 

 رضیہ خانم★ 

 ذوالفقار علی بخاری★ 

اس کتاب کی اصل قیمت 1200روپے ہے جب کہ خصوصی رعایتی قیمت 700روپے مع رجسڑڈ ڈاک خرچ ہے۔
اس معلوماتی اور دل چسپ کتاب کو درج ذیل پتے سے براہ راست منگوایا جاسکتا ہے:
الہی پبلی کیشنز
R-95.سیکٹر15-B،بفرزون،نارتھ کراچی۔پاکستان۔
واٹس ایپ نمبر:03332172372
ای میل:melahi1963@yahoo.com

آپ بیتیاں کے معاونین کے نام

aap beetiyan support  


اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Shahzad Bashir

شہزاد بشیر (مصنف / ناشر / بلاگر) مکتبہ کتاب دوست کے بانی ہیں۔ کتاب دوست ڈوٹ کوم اور دیگر کئی ویب سائٹس کے ویب ماسٹر ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں گزشتہ بارہ سال سے لکھتے آرہے ہیں۔ بطور مصنف 15 اردو ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

Shahzad Bashir Tributes to Ishtiaq Ahmed with Novel "Shuaon Ka Hangama"

Wed Sep 29 , 2021
Shahzad Bashir Tributes to Ishtiaq Ahmed with Novel “Shuaon Ka Hangama” using similar characters Hammad Afaq Shahana and Inspector Jarrar. Tribute Number : Novel Name: Shuaon Ka Hangama Author: Shahzad Bashir Characters : Hammad, Afaq, Shahana & Inspector Jarrar Supporting Characters : Sub-Inspector Inaam, Khan Zaman, Prof. Dawar Total Pages: […]

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.