6 best urdu novels and books by Ammad Hasan
6 Best Urdu Novels and Books by Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
گزشتہ دنوں اشتیاق احمد کے ایک دیوانے مداح کا انٹرویو کتاب دوست ڈوٹ کوم پر شائع ہوا جسے آپ سب نے بے حد دلچسپی سے کچھ طویل انتظار کے بعد پڑھا۔ انتظار کے لئے ایک بار اور معذرت۔ مجھے کچھ لوگوں نے طنزیہ جملوں کے ذریعے جوش بھی دلایا کہ جی جلدی کریں۔ انٹرویو ہوگا کہ نہیں ہوگا۔ آپ نے انٹرویو کا سسپنس پھیلایا تھا وہ کیا ہوا؟ وغیرہ وغیرہ۔
Read An Exclusive Interview with Ammad Hasan ایک خاص انٹریو عماد حسن کے ساتھ
بات یہ تھی کہ انٹرویو کے بعد بھی موصوف عماد حسن بھائی کی شخصیت کے اور کئی دلچسپ پہلو سامنے آتے گئے تو بار بار اس کو ریویو کرنا پڑا کہ ادھوری معلومات شائع کرکے تشنگی چھوڑنا مجھے پسند نہیں ہے۔ پھر بالآخر وقتِ مقررہ پر اسے شائع کیا۔ عرض یہ ہے کہ اس سے پہلے مجھے عماد حسن کے تین جاسوسی ناول ایک مزاحیہ ناول اور ایک بہت ہی خاص تحفہ یعنی اشتیاق احمد کے ناولوں کی مکمل فہرست والی کتاب موصول ہوئی جو انہوں نے بڑی محبت سے مجھے یہ کہہ کر بھیجی کہ “اشتیاق احمد کے ایک دیوانے کی طرف سے دوسرے دیوانے کیلئے” ۔ تو جناب یہ میرے لئے باعثِ فخر ہے کہ آپ اس قابل سمجھتےہیں ۔
جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ عماد حسن کے ناولوں اور کتابوں پر الگ سے تبصرہ یا جائزہ پیش کروں گا تو جناب پیشِ خدمت ہے یہ جائزہ جو میں نے اپنی ناقص علمی یا تعلیمی صلاحیت کے حساب سے یہاں تحریر کیا ہے۔ ادبی میدان میں ابھی طفلِ مکتب ہوں اس لئے کہیں کمی بیشی رہ گئی ہو تو ایک انفرادی تجزیہ سمجھ کر درگزر کیجئے گا اور ہوسکے تو مجھے نوٹ ضرور کروائیے گا کہ تنقید برائے اصلاح مجھے بھی پسند ہے۔ شکریہ . شہزاد بشیر کتاب دوست پبلشر
عماد حسن کے 6 بہترین ناول اور کتب
ORDER NOW: PRICE Rs.200/- حماقت – (11 مختصر کہانیوں کا مجموعہ)
ORDER NOW: PRICE Rs.300/- قاتل گھڑی – (انسپکٹر یزدانی سیریز)
- ORDER NOW: PRICE Rs.140/- ناپاش – (انسپکٹر یزدانی سیریز)
ORDER NOW: PRICE Rs.200/- موت کا ہنگامہ – (شوبی سیریز)
ORDER NOW: PRICE Rs.300/- (انور ماموں – (مزاحیہ ناول
ORDER NOW: PRICE Rs.140/- اشتیاق احمد – (مکمل فہرست)
ناول گھر بیٹھے منگوانے کیلئے ابھی آرڈر کیجئے بذریعہ واٹس ایپ یا کال ۔03072395447 ادائیگی جاز کیش، بینک ٹرانسفر یا کیش آن ڈیلیوری سے کی جا سکتی ہے۔
یہ 6 کتابیں ایک ساتھ منگوانے پر ڈیلیوری مفت
چلئے ان ناولوں اور کتاب کا ایک جائزہ پیش کرتا ہوں تاکہ آپ کو ان دلچسپ ناولوں کے بارے مٰیں اندازہ ہوجائے۔
5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
کتاب : حماقت کا ایک جائزہ (از۔ شہزاد بشیر – 07 ستمبر 2021)

حماقت دراصل 11 مختلف واقعات کا مجموعہ ہے جنہیں مصنف نے بڑی خوبصورتی سے کہانیوں کی صورت میں پیش کیا ہے۔ گو یہ سب ماضی کےبے حد دلچسپ واقعات ہیں مگر عماد حسن کے زبردست انداز تحریرکی بدولت یہ آپ کو نئے ہی محسسوس ہونگے۔ ان گیارہ کہانیوں میں جاسوسی بھی ہے، سسپنس اور تجسس اور حماقتوں سے بھرپور واقعات بھی ہیں جو آپ کو آپ کے بچپن میں بھی لے جاتے ہیں اور آپ بے اختیار پکار اٹھیں گے کہ یہ تو ہماری ہی کہانی ہے۔ مگر ذرا ٹھہریئے جناب۔ صرف ماضی ہی نہیں، مصنف آپ کو مستقبل کی سیر بھی کروا رہے ہیں۔ یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے۔ نہیں سمجھے؟ تو حماقت آپ کو سمجھا دے گی۔ ویسے تو مجھے کتاب کی دلچسپی اور سسپنس برقرار رکھنے کیلئےآپ سے پوشیدہ رکھنا چاہئے مگر کیا کروں۔۔ رہا نہیں جا رہا۔ تو میں اس کتاب میں موجود کم از کم ایک کہانی کا تو ذکر کرنا چاہوں گا جو مجھے میرے بچپن میں لے گئی اور یوں لگا جیسے یہ کہانی کوئی ٹائم مشین تھی جو یقیناََ آپ کو بھی اپنے ماضی میں لے جائے گی۔ اور وہ کہانی ہے”سائیکل کی چوری ۔پڑھ کر دیکھ لیجئے۔
کتاب کا نام حماقت رکھنے ایک بہت ٹھوس وجہ مصنف کے پاس موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس دور میں جب لوگ کتاب سے دور اور موبائل و کمپیوٹر سے قریب ہوگئے ہیں اور مطالعہ کا رحجان کم ہو رہا ہے ایسے میں کتابیں شائع کرنا شاید حماقت کے مترادف ہے۔ فی زمانہ دیکھا جائے تو اس بات پر بحث ہو سکتی ہے مگر یہ ایک کڑوا سچ ہے جسے قبول کرنا ہی پڑتا ہے اور گویا یہ مصنف کی جانب سے مطالعے سے دور ہوتی عوام کے لئے ایک ویک اپ کال ہے ۔ یوں تو ان کی تحریر، انداز اور پیش کرنے کا طریقہ اس عنوان سے یکسر مختلف ہے۔ شاید اسی لئے انہوں نے “ٹیگ لائن ” لکھی ہے کہ “اب تو ہوگئی” ۔ جی جناب یہ عماد حسن نے گویا اسی شرارتی انداز میں کہا ہے جیسے اکثر بچے شرارت کے بعد پکڑے جانے پر کہتے ہیں “اب تو ہوگئی، کرلو جو کرنا ہے” تو جناب ہم بھی کیا کر سکتے ہیں سوائے حماقت کرنے، اوہ۔۔ سوری حماقت پڑھنے کے۔۔ارے بھئی۔۔کیا حماقت ہے یہ۔۔!! چلئے حماقت ہی سہی۔
ارے بھئی کہاں چلے؟ یہ نیچے پیلاآرڈر کا بٹن دبانے کی حماقت نہیں کریں گے کیا؟میں تو کہتا ہوں کر ڈالئے بعد میں یہ نہ کہئے گا کہ یہ تو مجھ سے بڑی حماقت سرزد ہوگئی۔
ناول : ناپاش کا ایک جائزہ

اس ناول کو پہلے ریویو کرنے کا مقصد آپ اس پوسٹ میں مزید پڑھنے کے بعد سمجھ میں آجائے گا۔ اس ناول میں گو کہ مصنف نے خود کو رائٹرز کی لسٹ میں نہ ہونے کے برابر لکھا ہے لیکن ناول پڑھ کر آپ ان کی اس رائے سے 99۔99 فیصد اختلاف کرنے پر مجبور ہونگے۔ یہ میرا اندازہ ہے انسپکٹر جمشید کا نہیں۔ اور یہ اس لئے کہ موجودہ دور میں جہاں لکھنے والوں کااور بالخصوص جاسوسی فکشن لکھنے والوں کا فقدان ہو اور لکھنے والے آٹے میں نمک یا یوں کہئے کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کی مثال ہوں ایسے میں کوئی اچانک سرپرائز کے طور پر سامنے آجائے تو یقیناََ جاسوسی ادب پڑھنے والے جونک اٹھتے ہیں اور ایسا ہی ہوا ہے۔
ناپاش ناول نئے جاسوسی کرداروں “خرم ذیشان اور انسپکٹر یزدانی” پر مشتمل ایک سیریز کا حصہ ہے۔ یہ ناول سسپنس کے اعتبار سے بھی اور کہانی کے پلاٹ کے اعتبار سے بھی ایک بہترین ناول ہے۔ اشتیاق احمد کے ناول پڑھنے والے اسے ابتدائی دور کے ناول سے موازنہ کریں گے تو صرف کرداروں کے فرق سے اور کچھ اندازِ تحریر کے لحاظ سے انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ کسی نئے ناول نگار کے قلم سے نکلا ناول ہے۔ اور بطور ایک شاگرد انہیں اس ناول کے پورے نمبر دیں گے۔
ناول میں ابتدا ہی سے سسپنس آپ کو جکڑ لے گا۔ اور میرا ذاتی اندازہ ہے کہ آپ کے مجرم کے بارے میں تمام اندازے بس اندازے ہی ثابت ہونگے۔ اب آپ یہ نہ کہیے گا کہ کیا اندازے کی گردان کرنا شروع کردی اور اندازے کی اتنی فضول خرچی۔ اور ہو سکتا ہے آپ انکھیں نکالیں مگر کیا کریں جس سے سیکھا ہے اور جو سیکھا ہے وہی زبان پر آجاتا ہے۔ تو جناب میں اول تو یہ کہ اختتام تک اندازہ لگا ہی نہیں پایا کہ مجرم اس میں کون ہے اور جو اندازہ کچھ کچھ ہو رہا تھا وہ بھی آخر میں بالکل دھوکا ثابت ہوا۔ میں حیران ہوا کہ مصنف نے کتنے سادہ طریقے سے مجرم کو کرداروں کے ذریعے بے نقاب کیا۔ اچھا لگا ناول اور میں تو یہی کہوں گا کہ ناول ضرور پڑھیں اور عماد حسن کی حوسلہ افزائی کریں تاکہ یہ مزید اچھے ناول تخلیق کر سکیں اور ہم پڑھ سکیں۔ شکریہ۔
“5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir”
ناول : موت کا ہنگامہ کا ایک جائزہ

اس ناول نے نہ صرف نام کے حوالے سے بلکہ کرداروں کے حوالے سے بھی میری توجہ اپنی جانب کھینچی اور پھر جب ناول شروع کیا تو حیرت کے کئی جھٹکے برداشت کرنے پڑے۔ وہ تو خیر سے میں اشتیاق احمد کا بہت پرانا بلکہ بچپن کا قاری ہوں تو ایسے ویسے جھٹکوں کو خاطر میں نہیں لاتا مگر اس ناول کے جھٹکے واقعہ کچھ زیادہ شدت کے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ شوکی برادرز کو پڑھ پڑھ کر وہ کردار ذہن پر ایسے نقش ہیں کہ اس صنف کے ناول اور اس انداز کے ناولوں کی بات کی جائے تو ذہن بار بار انہیں کرداروں کو سوچتا ہے۔ مگر جناب میں بلاتامل اور لگی لپٹی رکھے بغیر “موت کا ہنگامہ” کے بارے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر اس ناول کے کرداروں کے نام مختلف نہ ہوتے تو یہ تقریباََ اشتیاق احمد کی شوکی سیریز کا ہی ناول لگتا۔ اس ناول نے مجھے بہت متاثر کیا۔ گویا عماد حسن نے صرف انسپکٹر اور معاون بچوں پر ہی نہیں شوکی سیریز کیٹگری کا بھی ناول لکھ ڈالا اور بہت قریبی معاملہ رہا ہے اس میں۔
ناول میں سسپنس، سنسنی اور طنزو مزاح بھی متاثر کن ہے۔ یہ ایک اچھا ناول ہے جس میں آپ کو چکر آخر تک سمجھ نہیں آئے گا جیسا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا ناول ہو جس میں چکر کی تہہ تک پہنچنے کے لئے قاری بھی اپنے دماغ کے گھوڑے دوڑانے پر مجبور ہو۔ تو جناب ایسا ہی ہے گھوڑے دوڑے ہیں اور بہت تیز دوڑے ہیں مگر پھر ان گھوڑوں کے پیچھے بھی دوڑنا پڑا واپس لانے کیلئے۔ یہ ناول آپ کو حیران کردینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اور بات ہے کہ آپ ایک ڈھیٹ ہوں اور حیران ہوکے نہ دیں مگر میرا خیال ہے کہ اس ناول میں آپ کے منہ سے واہ کیا بات ہے تو نکلے گا ہی۔ آگے آپ کی مرضی ہے۔
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ۔ خود ہی پڑھ کے فیصلہ کر لیجئے نا۔ میں صحیح ہوں یا پھر ۔۔درست کہہ رہا ہوں۔۔۔(ہاہاہا۔۔ایسا ہی ہے جناب)
5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
ناول : قاتل گھڑی کا ایک جائزہ

اب آپ چونکہ اوپر کے دو ناولوں کا جائزہ پڑھ چکے ہیں جن میں سے ایک خرم ذیشان اور انسپکٹر یزدانی ٹیم کے کارناموں پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا ناول موت کا ہنگامہ شوبی برادرز کے جاسوسی کیس پر لکھا گیا ہے تو اس طرح دو ٹیمیں تو یہ ہوگئیں۔ اب یہ جو ناول ہے “قاتل گھڑی”یہ دراصل عماد حسن کا پہلا ناول ہے اور اس میں ان دونوں جاسوسی ٹیموں کے علاوہ ایک اور ٹیم انسپکٹر اکمل کی اور ساتھ ہی انسپکٹر رضا کو بھی متعارف کروایا ہے۔ اور یہ ناول ان کا پہلا ناول ہونے کے ساتھ ساتھ “خاص نمبر” بھی ہے۔ واہ جناب کیا بات ہے۔۔! یعنی ڈیبیومیچ میں ہی سنچری اسکور کر لی۔
قاتل گھڑی جیسے کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک مرڈر مسٹری ناول ہے جس میں آپ کو ایکشن کے ساتھ ساتھ فل سسپنس اور جاسوسی پڑھنے کو ملے گی۔ ساتھ ہی یہ تین پارٹیوں کے حوالے سے ایک رش والا ناول لگے گا۔ کردار زیادہ ہیں پھر بھی مصنف نے ہر کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اور جہاں تک بات ہے کہانی کی اور پلاٹ کی تو وہ پہلے سے بتا کر مزہ کرکرا کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ آپ پڑھ ہی لیں گے۔
اس خاص نمبر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے اشاعت سے پیچیس سال پہلے لکھا گیا تھا مگر یہ شائع نہ سکا بکہ مکمل بھی نہ ہوسکا۔ یوں دیکھا جائے تو اشاعتی عمل میں پچیس سال رہنے والا یا سادہ الفاظ میں پچیس سال تک لٹکے رہے کے بعد شائع ہونے کا ورلڈ ریکارڈ بنا گیا یہ ناول۔ عماد صاحب چاہیں تو اس پر تحقیق کر کے اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے بھیج سکتے ہیں۔ 🙂
بہر حال پھر اسے ماہنامہ جگنو میں قسط وار شائع کیا گیا اور اب یہ ناول کتابی شکل میں دستیاب ہے۔ بے شک آپ نے اسے قسط وار پڑھا ہو، جو مزہ ایک نشست میں پڑھنے کا ہے وہ قسط وار میں کہاں۔ تو جناب اس ناول میں بھی آپ کو مہم جوئی کے خطرات بھی پڑھنے کو ملیں گے، سمند میں ایک پراسرار جہاز سے بھی سامنا ہوگا اور صحرا میں ایک سنسنی خیز مقابلہ بھی پڑھنے کو ملے گا۔ ولن جیکسان سے مل کر آپ کو خوشی ہوگی حالانکہ وہ مجرم ہے۔ کیوں ؟ اس کا جواب ناول میں ملے گا۔ اور جس طرح اشتیاق احمد کے کردارآپ کو کیس کے آخر میں حیران کر دیا کرتے تھے جیسے انسپکٹر جمشید اور کامران مرزا، بالکل اسی طرح سسپنس سے بھرپور اختتامی لمحات آپ کو اچھل پڑنے پر مجبور کر دینگے۔ یقین نہ آئے تو خود پڑھ کے دیکھ لیجئےنا۔۔
5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
کتاب : انور ماموں کا ایک جائزہ

چلئے جناب اب جونسانہ۔۔۔ہم کرتے ہیں گے بات ایک بہت ہی زبردست کردار کی ۔۔جونسانہ۔۔میں بات کررہاہوں انور ماموں کی۔ آپ سوچ رہے ہوںگے کہ میری ٹون کیوں یکدم چینج ہوگئی۔ جناب یہ انور ماموں کو پڑھتے ہی جونسا نہ تھوڑا بہت اثر آیا ہے گا۔ اور مجھے امید ہے گی۔۔کہ جونسانہ۔۔جب آپ اس ناول کو پڑھیں گے تو۔۔۔جونسانہ۔۔آپ کا بھی یہی حال ہوسکتا ہے گا۔ تو ذرا احتیاط !۔
انور ماموں کون تھے اور ان کا مصنف کے ساتھ کیا رشتہ تھا وہ تو انہوں نے بتا ہی دیا ہے۔ اور ہاں یہ درست ہے ہر خاندان میں کم بیش ایسی ہی کوئی نہ کوئی شخصیت ہونے کے امکانات موجود رہتے ہیں۔ میں انور ماموں ناول کو دو حصوں میں پڑھ سکا۔ شروعات میں کیونکہ یہ کردار نیا نیا لگا اس لئے زیادہ ہم آہنگی نہ ہوسکی اور تھوڑا تنقیدی تاثرات بھی پیدا ہوئے مگر پھر جیسے جیسے انور ماموں کے جوہر سامنے آتے گئے یوں لگا میں بھی اسی فیملی کا کوئی فرد ہوں اور انور ماموں کے کارناموں میں برابر کا شریک ہوں۔ یہ مصنف کے انداز تحریر کی خوبی ہے کہ جیسے جیسے ناول آگے بڑھتا ہے ویسے ویسے آپ اس زبردست شخصیت سے مانوس ہوتے جاتے ہیں ۔
میرے خیال سے عماد حسن کو اس کردار پر مزید لکھنا چاہئے اور بالکل اسی انداز میں۔۔یعنی “جونسانہ۔۔ بچے۔۔! یہ انداز بڑاہی منفرد اور قدرتی انداز ہےگا”۔۔اب آئیے ذرا کچھ اور بات اس کے بارے میں کرلیں۔ تو یہ ناول ایک حقیقی کردار (جو اب اس دنیا میں نہیں ہے) کے کارناموں پر مبنی ہے۔ اس میں 8 مختلف ابواب میں انور ماموں کی اودھم شخصیت اور ان کے ادھم دھاڑ کارناموں کو لوگوں سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اور جو ان کے کارنامے ہیں وہ آپ پڑھیں گے تو ہی مزہ آئے گا۔
انورماموں کوئی عام مزاحیہ مسخرہ ٹائپ کردار نہیں ہے بلکہ عام زندگی میں نظر آنے والا ایک گھریلو کردار ہے جو اپنی قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے یادگار کردار میں زندہ ہے۔ ایسے کردار ہمیں اسی لئے اپنے اپنے لگتے ہیں کہ وہ ہمارے گھریلو ماحول سے ہی اخذ کئے جاتے ہیں۔ جیساکہ انور ماموں۔ مصنف نے بڑی خوبصورتی اور تسلسل کے ساتھ شائستگی کے پیرائے میں انور ماموں کی خداد صلاحیتوں کو آشکار کیا ہے۔ یہ ایسا ناول نہیں ہے کہ آپ پڑھ کر لوٹ پوٹ ہوجائیں ہاں بچوں کا کچھ کہہ نہیں سکتا اور مزاح اور طنز کو سمجھنے والوں کا بھی۔ بہرحال مسکراہٹ پڑھنے والے کے چہرے پر بار بار ابھرے گی۔ جونسانہ۔۔ یہ بات تو پکی ہے گی۔ آگے آپ کی مرضی ہے۔ مانو یا نہ مانو۔
5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
کتاب : اشتیاق احمد (مکمل فہرست) کا ایک جائزہ

اس کتاب کے بارے میں میں بھلا کیا ریویو لکھ سکتا ہوں یہ کتاب صرف ایک فہرست نہیں ہے اس کے پیچھے نہ جانے کتنے مہینوں کی محنت ہے کتنی تحقیق ہے، کتنی کاوشیں ہیں اور کس کس کی مدد اور تعاون شامل ہے۔ فی زمانہ کوئی کسی مصنف کی محبت میں کہاں تک جا سکتا ہے یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے۔ عماد حسن نے انتھک محنت سے انتہائی محبت کے ساتھ یہ فہرست تیار کی ہے جو اشتیا ق احمد کے 100 فیصد ناولوں اور کتا بون کا ایک جامع ریکارڈ ہے۔ اور مستند حوالہ ہے۔ اس کتاب کے ذریعے ایک طالب علم نے اپنایونیورسٹی کا مقالہ بھی مکمل کیا ہے تو اس سے ہی آپ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
مزید کیا کہوں کہ اس پر ایک تفصیلی انٹرویو عماد حسن کے ساتھ پہلے کر چکا ہوں اور اس کتاب کے بارے مٰیں انہوں نے سب کچھ قارئین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ اس وقت آپ کتاب دوست کی ویب سائٹ پر یہ صفحہ پڑھ رہے ہیں تو یہ بھی اس لسٹ کا ہی نتیجہ ہے جو عماد حسن نے مرتب کی اور میرے ہاتھ آئی تو میں نے اس پر یہ ویب سائٹ ڈیویلپ کر ڈالی۔
باقی میں نہیں سمجھتا کہ اس کتاب کے بارے میں کچھ لکھنے کی جسارت کرپاؤں۔ یہ ایک مکمل ریکارڈ ہے اور نئے یا پرانے جو بھی قارئیں ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب کے پاس ہونا چاہئے تاکہ اشتیاق احمد کے کام سے اور ان کے کارنامے سے نئی نسل کو بھی ترغیب ملے۔ تو بس اتنا ہی کہہوں گا کہ اس کارنامہ پر عماد حسن کو میرا خراج تحسین ہے اور آپ یہ کتاب ضرور خریدیے اور ریکارڈ میں محفوظ کیجئے۔ شکریہ
5 Best Urdu Novels and Books Ammad Hasan: Review by Shahzad Bashir
اپنی رائے، مشورے، تجاویز یا تحاریر بھیجنا چاہیں تو رابطہ کریں۔

E-Publisher: KitabDost.com
Store.KitabDost.com
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |



