Kitab Dost Writer Awards 2022 by Shahzad Bashir Maktaba Kitab Dost starting from September 1st, 2022 to September 20, 2022. This is a great news for Ishtiaq Ahmed fans who had been reading his novels and know what is Jasoosi novel. Now just like Shahzad Bashir who learnt writing jasoosi novels from Ishtiaq Ahmed, anyone can become a spy novelist. Get started now.
کتاب دوست رائٹرایوارڈز 2022
کتاب دوست کی دوسری سالگرہ : جاسوسی ناول لکھنے کامقابلہ
آپ سب ہی اشتیاق احمد کے دیوانے ہیں اس میں شک نہیں۔ 1972 سے شروع ہونے والے اشتیاق احمد کے ناولوں کا سلسلہ ایسا چلا کہ تین نسلوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ اب آپ انہی کے ایک شاگرد شہزاد بشیر کےیعنی میرے ناول بھی پڑھ رہے ہیں اور پسند کر رہے ہیں۔ تو چلئے اب تو سب ہی جانتے ہیں کہ جاسوسی کیا ہے اور جاسوسی ناول کیا ہوتا ہے۔ تو پھر تیار ہوجائیے۔ اور اگر آپ میں بھی چھپاہے ایک جاسوسی ناول نگار، تو اٹھائیے قلم اور ثابت کیجئے۔
کتاب دوست رائٹر ایوارڈز Kitab Dost Writer Awards 2022
کتاب دوست کی دوسری سالگرہ یکم اکتوبر 2022کیلئے! جی ہاں ۔ الحمد للہ کتاب دوست کی دوسری سالگرہ آرہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ناول رائٹنگ کمپٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔جاسوسی ناول لکھئے ۔ پہچان بنائیے۔
اصول و ضوابط
صرف جاسوسی ناول ہو۔ ناول کا ”انتساب“ جناب اشتیاق احمد کے نام ہو۔★
ناول/ ناولٹ ایم ایس ورڈ اسٹینڈرڈ پیج کے کم از کم 50صفحات پر ہو۔ اور زیادہ سے زیادہ 120 صفحات ۔یونی کوڈ میں بھی قبول ہوگا۔★
کردار آپ کے اپنے تخلیق کئے ہوئے ہوں۔★
کسی بھی مصنف کے نہ ہوں۔★
مواد کہیں سے کاپی پیسٹ نہ ہو۔★
خود لکھا ہو۔اور پہلے کہیں کسی بھی رسالے، ڈائجسٹ، ویب سائٹ، یا سوشل میڈیا پر بھی شائع نہ کیا گیا ہو۔ ★
صرف اردو زبان میں بامحاورہ و تلفظ ناول لکھے جائیں۔★
تاکہ منتخب ہونے کی صورت میں فوراََ اشاعت کے لئے دستیاب ہوں۔★
موضوع دلچسپ ہواور مواد ایسا ہو کہ ہر عمر اور جنس کے لوگ بلا جھجک اسے پڑھ سکیں۔★
ایکشن ایڈونچر مرڈر مسٹری سنسنی طنزو مزاح ہارر سسپنس ناول میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔★
مقابلے کا دورانیہ : ناول یکم ستمبر 2022 سے لیکر 20 ستمبر 2022 تک بھیجے جا سکتے ہیں۔★
مقابلے کے نتائج: اعلان کتاب دوست کی سالگرہ کے دن یکم اکتوبر 2022 کو کیا جائےگا۔★
رابطہ: مکتبہ کتاب دوست : واٹس ایپ03072395447 ای میل [email protected]
انعامات کی تفصیل
بہترین ناول نگاروں کو کتاب دوست ایوارڈز شیلڈ پیش کی جائی گی۔
٭پہلے تین بہترین ناولوں کو مبلغ 3000 ، 2000 اور 1000 روپے کیش دیا جا ئیگا (مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے)
٭سب سے اچھے منتخب ہونے والے تین ناول مکتبہ کتاب دوست سے کتابی شکل میں شائع کئے جائینگے۔
٭ناول نگاروں کا انٹرویو کتاب دوست ڈوٹ کوم کی ویب سائٹ پر فیچرڈ ہوگا۔
٭سات۷ ناول پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتاب دوست کی ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے۔
٭تمام امیدواروں کو مکتبہ کتاب دوست کی جانب سے کتاب کا تحفہ اور اعزازی سند پیش کی جائیگی۔
٭تمام امیدواروں کو ناول لکھنے میں مدد فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے چل کر بہترین ناول نگار بنیں۔
٭مکتبہ کتاب دوست ناول نگاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف ایونٹس میں شامل کرتے رہینگے۔
٭مزید معتبر ادبی شخصیات کی جانب سے بھی ممکن ہوا تو انعامات و اسناد پیش کی جائیںگی۔
رابطہ : شہزاد بشیر
(Founder & CEO)
کتاب دوست گروپ
واٹس ایپ 03072395447
ای میل : [email protected]
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |