کتاب دوست رائٹر پروگرام میں خوش آمدید۔ کتاب دوست رائٹر پروگرام میں تحریر لکھنے کیلئے یہ ٹیوٹوریل ملاحظہ کیجئے۔
آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کتاب دوست ڈوٹ کوم آپ کو فراہم کرتی ہے ایک بہترین موقع اپنے قلم کا ہنر دکھانے کا۔ اب انتظار ختم۔ ابھی تحریر لکھئے ،تحریر سے متعلق ایک خوبصورت سی تصویر اپ لوڈ کیجئے اور تحریر ایک بٹن دبا کر کتاب دوست ایڈیٹر کو ارسال کر دیجئے۔ اب نہ مہینوں کا انتظار اور نہ ہفتوں کا بلکہ آپ کی تحریر ایک گھنٹے سے لیکر 72 گھنٹوں کے درمیان منظور یا مسترد ہونے کا پیغام آپ کی ای میل آئی ڈی پر موصول ہو جائے گا۔ منظوری کی صورت میں آپ کی تحریر فوری خود کار نظام کے تحت متعلقہ کیٹگری میں شائع ہوجائے گی جسے دنیا بھر میں کہیں سے بھی دیکھا اور پڑھا جا سکے گا۔
کتاب دوست ایڈیٹوریل بورڈ میں شامل سینئر مصنفین و شعراء اور ناشران بچوں سے لے کر سینئر لکھاریوں تک کی تحریر کو پڑھ کر اسے منظور یا مسترد کرتے ہیں ان ادبی شخصیات کے نام اور پروفائل بھی آپ کتاب دوست ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ مستند ناشران بھی آپ کی کتب کی اشاعت کے حوالے سے آپ کے سوالات کے جوابات اور کتب کی اشاعت کیلئے رہنمائی فرمائیں گے۔ ہر تحریر پر قارئین کے کمنٹس اور فیڈ بیک کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔ جس سے تحریرکے متعلق رائے دی جا سکے گی۔
اگر آپ بھی کتاب دوست ڈوٹ کام پر اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں تو ضروری ہدایات ذہن نشین کر لیجئے اور اسکرول کر کے نیچے جائیے جہاں آپ کو تحریر لکھنے کیلئے ایک بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ تواب آپ کو یونی کوڈ یا ان پیج انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اردو ٹائپنگ آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں ہونی ضروری ہے جس سے آپ اردو ٹائپ کرسکیں اور پھر ٹیکسٹ ٹول میں سے “جمیل نوری نستعلیق” اردو فونٹ منتخب کرکے اپنی تحریر کو خوبصورت انداز میں لکھ سکتے ہیں۔ اگر فونٹ کے سلسلے میں کوئی مسئلہ ہو تب بھی ہم تحریر کو ر اسی فونٹ میں شائع کریں گے۔اسلئے اگر آپ کو ٹول استعمال کرنا نہیں آتا یا کوئی مسئل ہے تو صرف سادہ اردو تحریر لکھ کر بھیج دیجئے۔
ضروری ہدایات
اپنا مکمل نام / قلمی نام لکھئے۔ اپنا ای میل ایڈریس لکھئے۔ جہاں یو آر ایل پوچھا گیا ہے وہاں اپنی ویب سائٹ یا بلاگ اگر ہو تو اس کا لنک دیجئے یا پھر اپنا فیس بک پروفائل کا لنک دیجئے۔ ٹائٹل میں اپنی تحریر کا عنوان لکھئے۔ صرف متعلقہ کیٹگری منتخب کیجئے جس میں آپ اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں۔ غیر متعلقہ کیٹگری کی صورت میں تحریر مسترد کردی جائے گی۔ اپنی تحریر کیلئے 003 x 007 سائز کی تصویر یا ٹائٹل پیج اپ لوڈ کیجئے اس سے زیادہ سائز کی تصویر مسترد کردی جائے گی۔ تحریر لکھنے کیلئے ورڈ ٹول سیٹ موجود ہے جس میں آپ اپنی تحریر لکھ کر خوبصورت فارمیٹ بھی دے سکتے ہیں۔ ویڈیو ملاحطہ کیجئے۔ تحریر لکھنے کے بعد اچھی طرح جائزہ لیجئے۔ اردو الفاظ ، تلفظ چیک کیجئے اور نوک پلک سنواریئے۔ مطمئن ہونے کے بعدسبمٹ پوسٹ کے بٹن پر کلک کیجئے۔ اگر فارم میں کوئی غلطی نہیں ہوگی تو کامیابی سے بھیجنے کا پیغام موصول ہوجائے گا۔ مگر یہ ذہن میں رکھئے کہ آپ کی تحریر فوری طور پر شائع نہیں ہوگی بلکہ تب تک التوا میں رہے گی جب تک کتاب دوست کا ایڈیٹوریل بورڈ اسے منظور یا پھر مسترد نہیں کردیتا۔ اس بابت آپ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔ آپ کا کوئی سوال ہو تو کتاب دوست ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیجئے۔ شکریہ
شرائط و ضوابط
کتاب دوست رائٹر پروگرام میں مختلف موضوعات پر مصنفین اپنی تحاریر پوسٹ کرتے ہیں۔ ادارہ مکتبہ کتاب دوست اور کتاب دوست ڈوٹ کوم ٹیم کا کسی تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ کی تحریر منفرد ہونا لازمی شرط ہے۔
تحریر مصنف کی ذاتی کاوش ہونا لازمی ہے۔
کسی دوسرے کی تحریر چاہے حوالے کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، شائع نہیں کی جائے گی۔
تحریر اگر پہلے سوشل میڈیا پر شائع ہوچکی ہے تو بھی مسترد کردی جائے گی۔
تحریر لکھنے کیلئے پہلے سے صنف کا تعین کیا جائے اور صرف متعلقہ کیٹگری میں پوسٹ کی جائے۔
تحریر مذہبی، سیاسی، معاشرتی، اخلاقی لحاظ سے قابل قبول ہونا ضروری ہے۔
ملکی،مذہبی، لسانی، گروہی، معاشرتی یا خاندانی اقدار کے منافی تحریر شائع نہیں کی جائیگی۔
سائنسی، طبعی، ٹیکنالوجی، اسلامی، سیاحتی اور دیگر اصناف کی تحاریر میں مناسب حوالے دیئے جانے ضروری ہیں یہ مصنف کی اپنی ذاتی ذمہ داری ہے۔ ادارہ ناقص تحقیق یا غلط نتائج کی اشاعت کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
کتاب دوست پر صرف اور صرف منفرد تحریر ہی اشاعت کیلئے منتخب کی جاتی ہے جو پہلے کسی رسالے، ڈائجسٹ، اخبار یا کسی ویب سائٹ پر شائع نہ ہوئی ہو۔ تاہم سوشل میڈیا پر اشاعت کی صورت میں تکنیکی معاملات دیکھنے کے بعد ادارے کی صوابدید ہوگی کہ وہ ایسا مواد شائع کرے یا نہ کرے جو پہلے سوشل میڈیا پر شائع ہو چکا ہے۔ بہرحال، عموماََ ایسی تحریر قبول نہیں کی جاتی۔
کتاب دوست اردو ادب کی ترویج و فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ ادارہ مکتبہ کتاب دوست اس ویب سائٹ کے جملہ اخراجات جس میں سالانہ ویب ہوسٹنگ، ڈومین نیم، پریمیئم سوفٹویئرز، قارئین کیلئے کتابوں کے انعامات و دیگر ادبی سرگرمیوں کیلئے آن لائن کتب کی فروخت سے فنڈز حاصل کرتا ہے اسلئے یہ ایک مفت استعمال کا پلیٹ فارم ہے۔ لہٰذا اس میں رضاکارانہ طور پر لکھنے والے مصنفین کو کوئی معاوضہ یا اعزازیہ پیش نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ان سے ویب سائٹ پر اشاعت کیلئے کسی بھی طرح کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی اسلئے کتاب دوست پر لکھنا لکھانا پڑھنا سب بلامعاوضہ ہے۔
کتاب دوست ویب سائٹ پر اشاعت کا فائدہ یہ ہے کہ اردو ناولوں اور کتابوں کی آن لائن سرچ کے حوالے سے کتاب دوست گوگل سرچ انجن میں ٹاپ پر موجود ہے اسلئے اس کی تحاریر اور مصنفین دنیا بھر میں اردو ادب پڑھنے والے اور اردو سے محبت کرنے والوں کی نظر میں آجاتے ہیں۔ خاص طور پر نئے لکھاری اس حوالے سے کتاب دوست کو اپنی آن لائن شناخت بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
کتاب دوست اردو ادب سے وابستہ ہر رسالے، ڈائجسٹ، اخبار، میگزین، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ان کی پالیسی کا احترام کرتا ہے اور تحریر کے حوالے سے ہمیشہ کاپی رائٹ قانون کی سختی سے پابندی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتاب دوست پر شائع ہونے والا مواد نہ صرف فوری طور پر گوگل کی سرچ لسٹ میں انڈیکس ہو جاتا ہے بلکہ قارئین کی توجہ بھی حاصل کرتا ہے جسے پسند کیا جاتا ہے۔
ادارہ : مکتبہ کتاب دوست – ویب سائٹ کتاب دوست ڈوٹ کوم۔
ایڈیٹر/ ویب ماسٹر : شہزاد بشیر (مصنف/ناشر)
Read: Privacy Policy – Terms of use – Disclaimer
مندرجہ ذیل فارم میں اردو رسم الخط میں تحریر لکھئے۔ picture size : 700×300 نوٹ: تحریر لکھ کر پوسٹ کرنے سے پہلے مواد محفوظ کرلیں تاکہ کسی غلطی کی صورت میں پھر سے نہ لکھنی پڑے۔ شکریہ |
|
|