ِ رائٹر اکاؤنٹ بنائیے
  ِاپنی تحریر پوسٹ کیجئے
  مفت ناول ڈاؤن لوڈ کیجئے
ِ آن لائن شاپ / کتاب آرڈر کیجئے  
       
       
  قسط وار ناول پڑھئے
  بچوں کی کہانیاں پڑھئے
  بلاگ بنانا سیکھئے
ِدیگر اہم اصناف  
       

قارئین کی پسندیدہ کیٹگریز

              

Afsana by Shahzad Bashir 8 March 2023 Women’s Day

Afsana by Shahzad Bashir – Women’s Day – 8 March – Aurat March. The best motivational afsana / Afsancha. Express the women’s feelings. A very heart touching content for every women who thinks she needs more rights.

Afsana by Shahzad Bashir – Women’s Day – 8 March – Aurat March

 

خواتین / عورتوں کا عالمی دن – 8 مارچ – عورت مارچ

شہزادانہ باتیں ! “افسانہ” —- (شہزاد بشیر  کا افسانہ) 

ایک گھنٹہ شوہر کے لائے ہوئے میک اپ جیولری میچنگ ڈریس پہننے کے بعد پرفیوم لگا کے وہ باہر نکلی ۔ موٹر سائیکل کی ٹنکی پراس کابیگ بندھا ہوا تھا۔فربہی کی وجہ سے شوہر کے پیچھے اس کے بیٹھنے کی جگہ کم ہی بچتی تھی مگر جیسے تیسے وہ ٹھس ٹھسا کر بیٹھ ہی گئی۔
تیز دھوپ میں شوہر نے بمشکل مسکراتے ہوئے بیگم سے پوچھا۔ “ارے بھئی اب تو بتادو یہ سرپرائز وزٹ کہاں کیلئے ہے۔ میکے سے تو کل ہی آئی ہو تم اور سسرال اتنا دور ہے کہ بائیک پر جا نہیں سکتے ۔”
بیگم مسکراکر بولی۔ “بس آپ چلئے تو سہی میں بتاتی ہوں راستہ۔ “
شوہر بادل نخواستہ چل پڑا۔ کچھ ہی دور چلے تھے کہ اگلا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ چلچلاتی دھوپ میں شوہر نے بیوی کو بٹھائے رکھا اور خود بائیک کو بمشکل گھسیٹ کر ایک پنکچر والے تک پہنچا۔ پنکچر والا بھی شریف آدمی تھا۔ خاتون کیلئے فوراََ ایک اسٹول پرکپڑا مارکر صاف کیا۔ چھوٹے کو آواز لگائی ۔
“او چھوٹے باجی جی کیلئے ٹھنڈی برف سیون اپ پکڑ لا۔” پھر ٹوٹے ہوئے میلے کچیلے پنکھے کارخ بھی اس کی جانب کر دیا۔ اس کے بعد پھرتی سے سارے کام چھوڑ کر پہلے اس کی بائیک کا پنکچر لگا نے لگا۔ایک اور کسٹمر نے جلدی کا کہا تو بولا۔ “ارے بھائی ۔صبر کرو ۔ خاتون ساتھ ہیں اسلئے پہلے ان کو فارغ کر دوں۔”
پنکچر لگوا کر آگے بڑھے تو پتہ چلا کہ پٹرول ختم تھا۔ شاید فلیٹ میں کسی شرارتی نوسکھئے نے نکال لیا ہوگا۔ اب پھر چلچلاتی دھوپ میں سفر شروع کیامگر بیگم کو بیٹھے رہنے کا کہا۔ ابھی اتر کر کچھ دور ہی گھسیٹی تھی۔ کہ ایک کے بعد دو تین بائیک والے رک گئے۔ وہ ڈر گئی۔ اللہ جانے کیا ہوگا؟ ایک بائیک والا قریب رک کرپوچھنے لگا ۔
شوہر نے مسکرا کر کہا “یارپیٹرول ختم ہوگیا۔” اس نے کہا “کوئی بات نہیں آپ کے پاس بوتل ہے ؟ میری بائیک سے لے لیجئے۔” شوہر نے کہا۔ “نہیںآپ کو تکلیف ہوگی میں آگے سے ڈلوا لوںگا۔” اتنے میں دوسرا بولا۔ “جناب پمپ تو کافی دور ہے۔ آپ کے ساتھ خاتون ہیں اس لئے پٹرول لے لیجئے ۔ اکیلے ہوتے تو کوئی بھی ٹانگ سے ٹو کرکے آپ کو لے جا سکتا تھا۔” شوہر نے بادل نخواستہ بات مان لی کیونکہ عورت ساتھ تھی۔ورنہ شائد اس کی خود داری اس کی اجازت نہ دیتی۔
اب بوتل بھی اس کے پاس نہ تھی۔ تیسرے بائیک والے نے اتنی دیر میں اپنی بائیک سے ایک لیٹر کی آدھی بھری ہوئی بوتل اسے تھمادی اور بولا۔ ”یہ لیجئے۔جناب پٹرول ڈالکر بوتل مجھے دے دیجئے ۔ میں اور لے لوںگا آپ باجی کو دھوپ سے بچائیے ۔ آج کل ہیٹ ویو بڑی جلدی اثر کرتی ہے۔ اور باجی کپڑے سنبھال کر بیٹھئے گا۔”
بیگم کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ شوہر نے شکریہ اداکرکے پٹرول ڈالا اور بائیک لے کر پمپ تک پہنچا ۔ لائن میں چار پانچ موٹر سائیکل والے کھڑے تھے مگر انہیں دیکھ کر پمپ والے نے اشارہ کیا اور پہلے انہیں پٹرول دیا۔ اب دونوں پھر آگے بڑھے۔
اب شوہر نے پوچھا۔ “اب تو بتا دوں کہاں جانا ہے تاکہ میں کسی شارٹ کٹ راستے سے وہاں پہنچا دوں تمہیں ۔ ورنہ دھوپ میں میرا تو کچھ نہیں ہوگا روز کی روٹین ہے مگر تم بیمار ہو جاﺅ گی۔”
بیگم نے کھوئے کھوئے لہجے میں کہا۔ “واپس گھر چلئے۔ “
شوہر حیران ہوا۔ “کیوں ؟ آخر بات کیا ہوئی؟ کہاں جانا چاہتی تھیں؟”
“بس جہاں جانا چاہتی تھی اب وہاں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ کیونکہ اب وہ سب بے مقصد و بے بنیاد لگ رہا ہے۔ مجھے اب اس کی قطعی ضرورت نہیں ۔”
شوہر نے الجھتے ہوئے پوچھا۔ “آخر کہاں جانا تھا؟”
بیگم سسکیاں لیتے ہوئے بولی: “عورتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے عورت مارچ میں !”
Shahzad Bashir
شہزاد بشیر 
مصنف / پبلشر (مکتبہ کتاب دوست)
#shahzadbashirafsancha
#shahzadbashirafsana
#shahzadbashirauthor

اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولز Nimra Ahmed Novels  عمیرہ احمد کے ناولز Umera Ahmed Novels  اشتیاق احمد کے ناولز Ishtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریز Imran Series دیوتا سیریز Devta Series انسپکٹر جمشید سیریز Inspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولز شہزاد بشیر کے ناولز Shahzad Bashir Novels نسیم حجازی کے ناولز Naseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟  We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff !   Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon

Shahzad Bashir

شہزاد بشیر (مصنف / ناشر / بلاگر) مکتبہ کتاب دوست کے بانی ہیں۔ کتاب دوست ڈوٹ کوم اور دیگر کئی ویب سائٹس کے ویب ماسٹر ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں گزشتہ بارہ سال سے لکھتے آرہے ہیں۔ بطور مصنف 15 اردو ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave the field below empty!

Next Post

9th Kitab Dost Story Writing Competition 2023

Mon Mar 13 , 2023
kitab dost adbi muqabla 9 Title Page Story Writing Competition by Shahzad Bashir Author / writer / Publisher Maktaba Kitab Dost 9th Kitab Dost Story Writing Competition 2023   کتاب دوست ادبی تحریری مقابلہ نمبر 9  ادبی مقابلہ نمبر 9 میں مصنفین کو 5 میں سے 1 ناول کے سرورق […]

ایسی مزید دلچسپ تحریریں پڑھئے

Chief Editor

Shahzad Bashir

Shahzad Bashir is a Pakistani Entrepreneur / Author / Blogger / Publisher since 2011.

ishtiaq ahmed award