ادارہ کتاب دوست کو تیسری سالگرہ مبارک ہو
آج ” کتاب دوست” کی تیسری سالگرہ ہے ۔تین سال کے اس سفر کے دورانیہ میں ادارہ کتاب دوست نے کامیابی کی راہوں پر چمکتے دمکتے ہوئے نام کمایا ہے ۔ جناب شہزاد بشیر صاحب ،جو کہ ردوان سیریز ،ڈی ایس پی طاہر اور انسپکٹر جرار جیسی شہرہ آفاق سیریز اور کئی معاشرتی ناولوں کے بھی خالق ہیں، اس کے علاوہ مشہور و معروف بلاگر،کالم نگار ،تبصرہ نگار اور پبلشر بھی ہیں،کی ان تھک محنت اور لگن کی بدولت یہ ادارہ کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہوا تیزی سے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔
خوشی کے اس موقع پر میں ادارہ کتاب دوست اور شہزاد بشیر صاحب کے لئے دعا گو ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس ادارے نے کتاب دوستی اور ترقی کا جو سفر شروع کیا ہے،اس کو ایسے ہی فروغ دیتا رہے گا اور لوگوں کے دلوں میں کتاب سے محبت اور انسیت پیدا کرنے میں خوبصورت کردار ادا کرتا رہے گا۔
مکتبہ کتاب دوست کی سالگرہ کی موقع پر ہم دعاؤں اور محبت کے ساتھ یہ پیغام بھیجتے ہیں کہ یہ ادارہ ہمارے لئے ہمیشہ تعلیمی روشنی کا مظاہرہ رہے اور کتابوں کی دنیا کو مزید روشن کر دے ۔آمین۔
عرفان مرتضیٰ (مصنف ،تبصرہ نگار، کالم نویس)
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |